تازہ تر ین

نئے الیکشن بارے عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بنی گالہ کیس میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کی منی ٹریل دے چکا ہوں اور آج جمائمہ نے بقیہ منی ٹریل اور بند ہو جانے والے بینک کی ٹرانزیکشن بھی مجھے بھیج دی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے کہا کہ منی ٹریل بتائیں۔ اس سارے معاملے میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے پانچ ڈالرز کی منی ٹریل دے چکا ہوں اور یہ بھی بتا چکا ہوں کہ بینک اکا?نٹس سے پیسہ کیسے آیا۔ جس ایک لاکھ ڈالر پر شک کیا جا رہا ہے وہ بھی جائمہ کے بینک سے آیا، صرف اس پر نام ہی نہیں لکھا ہوا۔ یہ ساری چیزیں حنیف عباسی کی پٹیشن سے آگے کی ہیں جو سپریم کورٹ نے طلب کیں۔ ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل جمع کرانے پر سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ثبوت دیں کہ آپ نے لندن کا فلیٹ 2003ئ میں بیچا تو آپ کے اکا?نٹ سے جانے والے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار پا?نڈ واقعی میں جمائمہ کے اکا?نٹ میں گئے تھے۔ یہ ٹرازیکشن 14 سال پہلے ہوئی تھی اور میری طلاق کو 13 سال ہو چکے ہیں جبکہ جس بینک کے ذریعے پیسے بھیجے گئے وہ بھی چھ سال پہلے بند ہو گیا۔ وہ میں یا جمائمہ کیسے ڈھونڈتی، مگر جو حق سچ پر ہوتا ہے، اللہ بھی اس کی مدد کرتا ہے۔ ساڑھے پانچ لاکھ پا?نڈ جمائمہ کے اکا?نٹ میں آئے یا نہیں، جمائمہ نے آج صبح وہ سٹیٹمنٹ بھی مجھے بھیج دی ہے۔ میں ایک کرکٹر تھا اور میں نے ساری منی ٹریل دیدی ہے، یہ جو آج جی ٹی روڈ پر ”مجھے کیوں نکالا“ کر رہے ہیں، انہوں نے اب تک ایک روپے کی منی ٹریل نہیں دی اور 30 ہزار کروڑ روپے سے متعلق ایک چیز نہیں بتا رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران فوج کو بدنام اور جمہوریت کو تباہ کررہے ہیں ¾ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں ¾ احسن اقبال نے بیرونی دنیا کو سنانے کےلئے جان بوجھ کر انگریزی میں ریاست کے اندر ریاست کے الفظ اداکئے ¾ میں نے 20 سال باہر کمائی کی ¾سارا پیسہ پاکستان لایا اور عدالت کے سامنے 40 سال کی منی ٹریل دیدی ہے ¾ میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیا جارہا ہے ¾شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر ہو ناچاہیے ¾ فیصلہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو بنی گالا میںپارٹی سربراہ عمر ان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ¾ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی اور رینجرز کی تعیناتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ¾ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی سے متعلقہ فیصلہ کا اختیار عمران خان کو دیدیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر نیب کور ٹ کے باہر ڈرامہ کیا گیاہماری فوج کو بد نام کیا جارہا ہے ¾ وزیر خارجہ آصف نے بھی امریکہ کے دورے کے دور ان جو بیانات دیئے وہ سب آپ کے سامنے ہیں ایسے بیانات سے پاکستان کی مزید بد نامی ہو رہی ہے عمران خان نے مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک کو جس نہج پر لے آئے ہیں ضروری ہے کہ ملک میں الیکشن ہو جائیں، قومی اسمبلی میں الیکشن بل کی مخالفت کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ نیب کورٹ کے باہر کیا ہوا ہے ¾ کیا احسن اقبال کو نہیں پتہ تھا کہ ایس ایس پی نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی، میں وفاقی وزیر سے پوچھتا ہوں انہیں جمہوریت کی اسپیلنگ بھی آتی ہے؟ دراصل آپ فوج کو بدنام کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال نے جان بوجھ کر انگریزی میں ریاست کے اندر ریاست کے لفظ ادا کیے تاکہ بیرونی دنیابھی سنے، یہ جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں، یہ لوگ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے مجرم سے مجھے کمپیئر کیا جا رہا ہے ¾ اپنی کمائی کا سارا پیسہ بینکنگ چینل سے پاکستان لایا ہوں، شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ اربوں روپیہ کیسے آیا تو ایک بھی ٹرانزکشن نہیں بتائی ¾میں نے 40 سال کی منی ٹریل دے دی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ جمائما نے جو رقم میرے اکاﺅنٹ میں منتقل کی وہ مجھے بھیج دی ہیں ¾ مریم صفدر نے جو اربوں روپے کی جائیداد لی وہ نوازشریف کا پیسہ تھا جو باہر گیا۔انہوں نے کہ کیا ن لیگ اور شاہد خاقان عباسی کا یہ کام رہ گیا ہے کہ اتنے بڑے مجرم کی چوری بچائے؟ یہ آج نواز شریف کو پارٹی قائد بنا رہے ہیں، کل کسی قاتل کو بھی اجازت دے دیں گے کہ پارٹی ہیڈ بن جائے۔عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان نے 1984 میں 60 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ پیسا بیرون ملک کیسے گیا تو نواز شریف کے بچوں کی جائیدادوں کی کوئی بھی بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں دی گئیں یہ لوگ دستاویزات پیش کریں گے تو اس میں مریم صفدر ہی بینیفشنری اونرسامنے آئیں گی۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ شاہ محمود قریشی پرانے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں میں چاہتا ہوں کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے تاہم اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv