تازہ تر ین
mian shahbaz shareef

یوم عاشورہ پر فول پروف سکیورٹی وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران پورے صوبے میںعوام کے جان و مال کے تحفظ اور مجالس و جلوسوں کے ساتھ عزاداروں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پرصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یوم عاشور پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ اداروں کی بھرپور محنت سے یوم عاشور پرامن رہا جس پر میںصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں۔ منتخب نمائندوں، بلدیاتی عہدیداران اور انتظامیہ نے بھی متحرک اور فعال انداز میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کئے ہیں اورترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں اور اب ترکی کی کمپنی صرف 6 سینٹ فی یونٹ کے تحت 300میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا ترین سولر ٹیرف ہے اور اس منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن مفاد عامہ کا عظےم الشان منصوبہ ہے اور ےہ منصوبہ پورے پاکستان کے لئے ہے ۔اورنج لائن مےٹروٹرےن پراجےکٹ عام آدمی کو جدےد ترےن سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب اےک اہم سنگ مےل ہے ۔چےن سے اورنج لائن مےٹروٹرےن کی بوگےوں کے پہلے سےٹ کی لاہور آمد خوش آئند ہے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ےہ بات اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حبیب احمد خان لودھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv