واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے وزیرخارجہ آصف کو کلبھوشن کے بدلے پشاور اے پی ایس حملے کا سرغنہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق خواجہ آصف نے ایشیا سوسائٹی کی ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ افغانستان کے قومی سلامتی ے مشیر نے ایک ملاقات میں انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کو افغانستان کے حوالے کرنے کے بدلے پاکستان کو مطلوب اس دہشت گردکو حوالے کرسکتا ہے جو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کا سرغنہ تھا۔ خواجہ آصف کے اس بیان نے ایک نئے سفارتی تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کمہ حنیف اتمار اور خواجہ آصف کے درمیان ملاقات کے دوران مبینہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطعا کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔