اسلام آباد(اے این این)”ایم کیو ایم کیلئے پی ٹی آئی خود رشتہ لے کرآئی، اب جھگڑا یہ ہے کہ پہلے بڑی بہن کی شادی ہوگی یا چھوٹی کی “۔یہ دلچسپ باتیں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فاروق ستار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہیں۔میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود ہمارے پاس رشتہ لے کر آئی اور اب یہ ان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کس کو چنتی ہے تاہم اب تحریک انصاف میں اس بات پر جھگڑا چل رہا ہے کہ پہلے چھوٹی بہن کا رشتہ ہوگا یا پھر بڑی بہن کا ، اس بارے عمران خان کو فیصلہ کرنا ہے ۔اس سوال پر دلہا عمران خان ہے یا شاہ محمود قریشی ؟ڈاکٹر فاروق ستار کا جواب تھا ”آج کل لڑکی والے خود رشتہ لے کر لڑکے والوں کے گھر آتے ہیں“۔
