تازہ تر ین

ٹیکسی ڈرائیور کا عمران خان کی سابق اہلیہ سے اظہار عشق، کیا کچھ کر ڈالا ،دیکھئے اہم خبر

لندن (نیٹ نیوز) جمائما نے ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے گھر آنے کی خواہش کے بعد پولیس کو اطلاع دی برطانیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے جمائما خان کو ایک ہزار سے زائد فون کالز اور میسجز کر کے پریشان کرنے کا اعتراف کیا ہے۔27سالہ حسن محمد کو جمائما کے خلاف ایک سال تک ہراساں کرنے کی مہم چلانے کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ مقدمے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایک مرتبہ جمائما کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد یہ نوجوان ان کا مداح ہو گیا۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ حسن محمد کو جمائما کا فون نمبر اس وقت ملا جب انھوں نے ایک مرتبہ ہالو سروس کے ذریعے ان کی ٹیکسی بک کروائی۔ حسن محمد نے جمائما کو ایک سال کے عرصے میں 1182فون کالز کیں اور 203ٹیکسٹ میسج بھیجے۔ واٹس ایپ پر بھیجے گئے بے شمار پیغامات اس کے علاوہ ہیں۔ پراسیکیوٹر رخسانہ علی کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کی موکل سے کہا کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے اور ان کو جاننا چاہتا ہے۔ اور مزید یہ کہ وہ دونوں دونوں کیوں نہیں بن سکتے۔ رخسانہ علی نے بتایا کے ٹیکسی ڈرائیور نے 18مختلف موبائل فونز سے جمائما کو کالز اور میسجز بھیجے۔ جمائما جو سابق ارب پتی تاجر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی ہیں اور رکن پارلیمان زیک گولڈ سمتھ کی بہن ہیں انھوں نے بالآخر تنگ آ کر پولسی کو فون کیا۔ یہ فیصلہ انھوں نے حسن محمد کے اس میسج کے بعد کیا جس میں انھوں نے جمائما کے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ٹیکسی ڈرائیور حسن محمد کے وکیل عمر علی کا کہنا تھا ملزم جمائما کا بے حد مداح تھا کیونکہ ان کی شادی ان کے ہیرو عمران خان سے ہوئی تھی۔ شمال مشرقی لندن کے علاقے ولاتھ فوریسٹ کے رہائشی حسن محمد پر زیادہ سنگین جرائم کی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی جن میں سٹالک کرنا شامل ہے۔ جج مارٹن ایڈمنڈ کیو سی اس مقدمے میں سزا اگلی پیشی پر سنائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv