اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کئے جا سکتے ہیں، بھارت کی جانب سے افغان سکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعےپاکستان کوکی جانے والی پیشکشخواجہ آصف سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشا سوسائٹی فورم کو دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پیشکش کی تھی کہ کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں اور کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے افغانستان میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ ہے جس سے بھارت کے عزائم کا پتہ چلتا ہے، افغانستان کی معاشی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور مددکرنے کادعویٰ کرنے سے پہلے دنیا یہ دیکھے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت کی مدد سے کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں بلکہ فغانستان کی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں افغانستان میں ہیں بالخصوص 2014میں پشاور کے آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی افغانستا ن میں موجود ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پاکستان کو کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی ۔