تازہ تر ین

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس سے چوہدری نثار غائب،چہ میگوئیاں شروع

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر رسمی اجلاس پنجاب ہاؤس میں ہو رہا ہے۔ عدالتی کارروائی پر اجلاس میں وکلا نواز شریف کو بریف کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں چودھری نثار علی خان شریک نہیں ہیں ۔ خیال رہے کہ چودھری نثار علی خان کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں بھی ماضی میں سامنے آتی رہی ہیں ، جبکہ گذشتہ روز نوا زشریف سے ون آن ون ملاقات میں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا تھا ۔


خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv