تازہ تر ین
ch nisar ali khan

نثار کے گلے شکوے دُور،اتحادیوں کو ساتھ لیکر کیا کرنیوالے ہیں،دیکھیئے خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف ممکنہ طور پر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لیے لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد پر مسلم لیگ(ن )کے رہنماﺅںنے استقبال کیا،نوازشریف کو باقاعدہ پروٹوکول کیساتھ اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاﺅس لے جایا گیا جبکہ نوازشریف(آج) احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ لیگی رہنماو¿ں کے ہمراہ پروٹوکول میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاو¿س چلے گئے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرخارجہ خواجہ آصف،انوشہ رحمان، خرم دستگیر، ،طلال چوہدری اور میئر اسلام آباد انصر عزیز،سردار مہتاب، راجا اشفاق سرور سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ نوازشریف سخت سکیورٹی میں ائر پورٹ سے پنجاب ہاو¿س پہنچے جبکہ ان کی آمد سے چند گھنٹے قبل ہی پروٹوکول اسکواڈ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے واپس پہنچتے ہی ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ واپسی پر طیارے میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ا±ن کی واپسی پروپیگنڈا کرنے والوں کے لئے جواب ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لئے عدالت میں سرخرو ہوں گے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کا نقصان ہوا، صورتحال بہتر ہونی چاہئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان ڈیڑھ ماہ بعد ون ٹو ون ملاقات ، پارٹی صدارت سمیت دیگر پارٹی میں گروپ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ نواز شریف نے بھی چوہدری نثار کے تمام گلے شکوے ہنستے مسکراتے ہوئے دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ پیر کے روز نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات میں ملک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی چوہدری نثار نے نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور پارٹی صدارت کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری نثار نے نواز شریف کی بروقت واپسی کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے (ن) لیگ اور متحد ہوگی اور شکوک و شبہات دم توڑ جائینگے واضح رہے نواز شریف سے چوہدری نثار کی یہ ملاقات 45دن بعد ہورہی ہے اور اس ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے نواز شریف نے چوہدری نثار کے تمام تحفظات کے ازالہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ چلنے پر زور دیا جبکہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت لیگی رہنماو¿ں کی بڑی تعداد نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اہم قومی امور پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اور پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چودھری نثار نے بھی بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نواز شریف کو سیاسی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔سابق وزیر اعظم سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزرائ دانیال عزیز، زاہد حامد، عبد القادر بلوچ، سینیٹر آصف کرمانی، پرویز رشید اور سردار مہتاب خان نے بھی ملاقات کی۔ شریف خاندان کے فیملی ذرائع کے مطابق خواجہ حارث احتساب عدالت میں نوازشریف کی وکالت کریں گے اور احتساب عدالت میں نوازشریف کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کریں گے جب کہ نیب ریفرنس کے معاملے پر نوازشریف اور خواجہ حارث کے درمیان ملاقات ہوچکی ہے۔دوسری جانب اسلام ا?باد پولیس نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی کل احتساب عدالت میں پیشی پر انہیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسپیشل برانچ اور رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، احتساب عدالت کے اندر رینجرز اور ایلیٹ فورس کادستہ تعینات کیا جائےگا اور دوران سماعت میڈیا کو احاطہ عدالت میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک بہاو¿ کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک اہلکار مخصوص مقامات پر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف نیب نے ریفرنسز دائر کردیئے ہیں جب کہ اسحاق ڈار بھی ریفرنس پر احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv