تازہ تر ین

رچرڈزکوئٹہ گلیڈی ائیٹرزکے تاحیات رکن بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز “کوئٹہ گلیڈیئٹر” کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں سرویوین رچرڈز کا کردار ختم ہوگیا بلکہ وہ تاحیات کوئٹہ گلیڈیئٹر کے رکن رہیں گے۔پی ایس ایل ” تھری” کی شروعات سے قبل ہی یہ خبریں منظر عام پر آرہی ہیں کہ ریٹائرڈ کھلاڑی کی حیثیت سے کیون پیٹرسن کو گلیڈیئٹر کا مینٹور بنایا جاسکتا ہے اور بحیثیت ” مینٹور ” سر ویوین رچرڈز کا اس فرنچائز کے ساتھ کردار ختم سمجھا جائے۔اس بارے میں فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈیئٹر خاندان کا حصہ نہیں رہیں گے ۔کیوں کہ جو ایک بار خاندان میں شامل ہو جائے اسے چھوڑ دینا ہماری تربیت کے خلاف ہے۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سر ویوین رچرڈز ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ان کا ساتھ میسر آیا اور اس بات پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ندیم عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ سر ویوین رچرڈز کے ساتھ ہمارا تعلق ٹوٹ جائے، اب وہ تاحیات کوئٹہ گلیڈیئٹر خاندان کے فرد رہیں گے۔ویسٹ انڈیز کے لئے 50 ٹیسٹ اور 105 ون ڈے میچوں میں بطور کپتان کھیلنے والے سر ویوین رچرڈز پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈیئٹر سے وابستہ رہے اور بحیثیت “مینٹور” ان کے کردار کو خوب سراہا گیا۔خیال رہے کہ سر ویوین رچرڈز نے اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹو فائنل کے لئے لاہور آنے پر آمادگی ظاہر کی جب کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے کیون پیڑسن اور لوک رائٹ جیسے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv