تازہ تر ین
petrol khabrain

پٹرول بحران بدستور جاری, پمپس پر لمبی قطاریں

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارلحکومت مےں پےٹرول کی قلت کے باعث شہری خوار ہونے لگے، سپلائی مےں کمی کی وجہ سے پےٹرول بحران شدت اختےار کر گےا ہے جن پےٹرول پمپوں پر پےٹرول دستےاب ہے وہاں شہرےوں کی طوےل قطارےں لگنے لگےں شہری سراپاءاحتجاج وزےر اعظم پاکستان سے مسئلہ کو حل کر نے کا مطالبہ تفصےلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت مےں پےٹرول بحران شدت اختےار کر گےا ہے اس حوالے سے روزنامہ خبرےں سروے مےں اظہار خےال کر تے ہوئے شہر ےوں الےاس خان ،مدثر بٹ ،حمزہ ،اور شکےل کا کہنا تھا کہ حکومت کو مختلف مدعوں مےں بھاری ٹےکس ادا کر رہے ہےں مگر اسکے باوجود بنےادی مسائل کو حل نہےں کےا جا تا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ مسائل کو حل کر ےں پےٹرول بحران کےوجہ سے اےک ہفتے سے زائد دن گزر گئے ہےں پےٹرول پمپوں پر پےٹرول ناےاب ہو گےا ہے جسکی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہےں حکومت کو اس حوالے سے نوٹس لےتے ہوئے پےٹرول کی قلت پر قابو پانا چاہےے تھا مگر اےسا ممکن نہےں ہو سکتا جسکی وجہ سے کئی کئی گھنٹے لائن مےں لگنا پڑ رہا ہے حکومت مسئلے کو حل کر ئے شہری الطاف ،خرم سندھو ،اشفاق احمد اور بلال بٹ کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو حکومت بڑھا رہی ہے اوگرا اور دےگر تقسےم کار کمپنےاں صورتحال پر قابو نہےں پا سکیں اُن کے خلاف حکومت وقت کو اےکشن لےنا چاہےے تاکہ جن کی وجہ سے مسائل بڑھے ہےں انکے خلاف اےکشن ہو سکے شہر ےوں کا کہنا تھا کہ پےٹرول روزمرہ کے استعمال کی اہم ضرورت ہے جسکی کمی کےوجہ سے پرےشانےوں مےں اضافہ ہو رہا ہے اےسی صورتحال پر قابو پانے کےلئے حکومت کو ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پرےشانی کم ہو سکے شہر ےوں نے وزےر اعظم پاکستان سے مطالبہ کےا کہ پےڑول بحران کی وجہ بننے والوں کے خلاف کاروائی عمل مےں لاتے ہوئے مسائل کو فوری حل کےا جائے ۔ ملک بھر مےں پےٹرول بحران کےوجہ آئل مارکےٹنگ کمپنےوں کی عالمی مارکےٹ سے پےٹرول کی خرےداری کم کر نے کی وجہ سے پےدا ہوا ہے ذرائع نے کے مطابق پےٹرول بحران پےدا کر نے کا مقصد حکومت پر دباﺅ ڈالتے ہوئے صرف قےمتوں مےں اضافہ کر نے کی وجہ سے کےا جا رہا ہےاور تےل درآمد مےں تاخےر ،عالمی مارکےٹ سے تےل کی مہنگے داموں خرےداری بھی بحران کی وجہ سے اوگرا قوانےن کے مطابق آئل مارکےٹنگ کمپنےوں کے پاس کم از کم 20دن کا ذخےرہ ہو نا چاہےے لےکن قوانےن کے بر عکس اقدامات کئے جا رہے ہےں لاہور بھر مےں 351پےٹرول پمپس ہےں جہاں سپلائی کی کمی کےوجہ سے رش لگا ہوا ہے اور ڈےمانڈ زےادہ اور سپلائی کم کےوجہ سے رش ہے جسکی وجہ سے شہر ےوں کو پرےشانےوں کا سامنا ہے اور کئی علاقوں مےں پےٹرول پمپس پر جلدی پےٹرول فروخت ہونے کےوجہ سے پمپس بند ہو جاتے ہےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv