تازہ تر ین
Zia Shahid ky Sath

کچھ سیاسی حلقے پورا زور لگا رہے ہیں مارشل لاء لگ جائے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ محسوس یہی ہوتا ہے کہ چودھری نثار فیصلہ کر چکے ہیں کہ نون لیگ میں دوسرا گروپ بنائیں گے۔ ان کا طرز عمل وہی ہے جو الگ ہونے والوں کا ہوتا ہے۔ پہلے کہتے رہے کہ نوازشریف کے ساتھ دیوار بن کر رہوں گا۔ اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ عنقریب قومی اسمبلی میں ایک باغی گروپ بن جائے گا، چودھری نثار اس کو لیڈ کریں گے یا پیچھے بیٹھ کر نگرانی کریں گے۔ ماروی میمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی خاتون ہیں جو مشرف دور میں بعیر وردی کے ایڈوائزر بنیں۔ بتایا گیا کہ پرویز مشرف کی مہربانی ہے کہ آئی ایس پی اار میں پہلی دفعہ خاتون ایڈوائزر آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار مالدار آدمی ہیں۔ ناظرین ایک خبر سن کر خوش اور پھر اگلی خبر سن کر افسردہ نہ ہو جایا کریں۔ ابھی زگ زیگ راستہ ہے، حالات سرکس کے جوکر کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ جس سپریم کورٹ نے اقامہ کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کو نااہل کیا اس کی بنیاد پر کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی اور تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔ اگر وہ بیمار ہیں۔ جس طرح کہا جا رہا ہے تو ایسی صورت میں حلف اٹھانے میں تاخیر کی گنجائش ہوتی ہے۔ ان کو تنخواہ کی کوئی ضرورت نہیں وہ تو اراکین پارلیمنٹ کو اپنی جیب سے تنخواہیں دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو نے دھمکی وغیرہ دی ہے ان کو مشورہ دیتا ہوں کہ ایسی حرکت نہ کریں بہت مہنگی پڑے گی۔ ارباب غلام رحیم کو بھی جوتے مارے گئے تھے، ان کا منہ کالا کیا گیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ عمران خان کے پاس تعداد میں لوگ کم ہوں لیکن چانڈیو صاحب پی ٹی آئی کے مردوں کو چھوڑیں ان کی خواتین بہت تیز ہیں اگر ان کے ہاتھ چڑھ گئے تو وہ آپ کی ایسی تیسی کر دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سے پی پی خوفزدہ ہے۔ واحد شخص ہے جس کے سندھ میں بہت سارے شہروں میں ان کے آباﺅ اجداد کے ماننے والے رہتے ہیں۔ وہاں اکثریت ان کے والد کی گدی کے مریدوں کی ہے۔ ریلوے سٹیشن سے مرید ان کے والد کے مزار پر ننگے پاﺅں جاتے اور واپس آتے ہیں۔ آبادیوں کی آبادیاں ان کے مریدوں کی ہیں۔ ذوالفقار بھٹو بہادر آدمی تھے لیکن ایک شخص پیر پگاڑا سے ڈرتے تھے کیونکہ وہ سندھ کے پیر تھے۔ پی این اے کے زمانے میں جب سارے لیڈر پکڑ کر جیل میں ڈال دیئے، کچھ کو نظر بند کیا گیا تو اس وقت بھی پیر پگاڑا ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے تھے۔ اسی طرح شاہ محمود قریشی ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ سندھ کا کوئی حکمران ان کو گرفتار کر کے دکھائے۔ عمران خان بھی سندھ میں شاہ محمود کے بغیر کبھی کوئی جلسہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل پاک فوج مظلوم ہے۔ نوازشریف نے پوری کوشش کر ڈالی، چھٹے نمبر سے اٹھا کر آرمی چیف بنایا۔ چودھری نثار نے کہا تھا کہ آپ اپنا بندہ سمجھ کر لائے تھے لیکن فوج میں کوئی اپنا نہیں ہوتا۔ آئی ایس آئی موثر ترین ادارہ تھا، نوازشریف نے اس میں بھی اپنے رشتے دار کو سربراہ بنا دیا۔ اس پر بھی سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ دونوں کاموں کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے ادارے کے مخلص ہیں آپ کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان مارشل لاءکے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو صبح شام فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن فوج ٹس سے مَس نہیں ہو رہی۔ آرمی چیف کے اعصاب کی داد دینا پڑے گی، ان کو گولڈ میڈل پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہی طریقہ کار اپنا رہے ہیں جو ڈان لیکس کی بنیاد تھی کہ ہم دہشتگردوں کو پکڑنا چاہتے ہیں یہ نہیں پکڑنے دیتے، اس پر بھارت نے خوب واویلا مچایا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ساتھی فیصلہ کر چکے ہیں کہ جمہوری عمل کو ختم نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ جو کہے گی اس پر عمل کریں گے مگر بلایا گیا تو عدالت عظمیٰ کی حفاظت کیلئے جائینگے، مارشل لاءنہیں لگائیں گے۔ فوج نے دفاعی کمیٹی کو بھی بریفنگ میں یقین دلایا کہ ہم ہر گز جمہوری حکومت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ کچھ سیاستدان چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج مارشل لاءلگا دے پھر بھارت و امریکہ دنیا میں شور مچائیں گے۔ سفارتی سطح پر بے تحاشہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔ کہا جائے گا کہ ایک ایسا ملک جو ایٹمی طاقت رکھتا ہے وہاں مارشل لاءسے امن کو خطرہ ہے۔ موجودہ حکومت تو ابھی سے لرز رہی ہے کہ کوئی پابندی نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مارشل لاءلگا تو بھارت سرجیکل سٹرائیک کرے گا، اردگرد کے ممالک مجبور کریں گے۔ چین ضرور ہمارا ساتھ دے گا۔ یو این او اور آئی ایم ایف امریکہ کے ادارے ہیں وہ اس کے کہنے پر چلیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv