تازہ تر ین

پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون مطلوبہ ہدف اوورز میں مکمل نہیں کر سکا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ا?زادی کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم ا?ملہ اور تمیم اقبال میدان میں اترے۔ ٹیم کا سکور ابھی 15 تک ہی پہنچا تھا کہ تمیم اقبال بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ عثمان خان کے حصے میں ا?ئی۔ اس کے بعد ہاشم ا?ملہ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 21 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہو گئے۔ حسن علی نے انھیں رن ا?و¿ٹ کیا۔ ورلڈ الیون کے تیسرے ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بین کٹنگ تھے جنہوں نے صرف پانچ رنز بنائے، یہ وکٹ حسن علی کے حصے میں ا?ئی۔ کپتان فاف ڈوپلیسی میدان میں ا?ئے لیکن اپنی ٹیم کو سہارا دیے بغیر جلد ہی ا?و¿ٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ ڈوپلیسی نے صرف 13 رنز بنائے اور انھیں شاداب خان نے رن ا?و¿ٹ کیا۔ ورلڈ الیون کی پانچویں وکٹ 67 کے سکور پر گری جب جارج بیلی کو عماد وسیم نے بولڈ کر کے چلتا کیا۔ جارج بیلی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔ ساتویں ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جو 32 رنز بنا کر کیچ ا?و¿ٹ ہوئے۔ حسن علی کی گیند پر بابر اعظم نے باو¿نڈری کے قریب ان کا کیچ لیا۔ سکور ابھی 138 تک ہی پہنچا تھا کہ ورلڈ الیون کی ا?ٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔ مورنے مورکل نے صرف ایک رن بنایا اور انھیں بابر اعظم نے رن ا?و¿ٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آزادی کپ کے فائنل میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے ہیں اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 50 سے زائد رنز بنائے تاہم سکور ابھی 61 تک پہنچا تھا کہ فخر زمان رن ا?و¿ٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ فخر زمان نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ اس کے بعد احمد شہزاد نے 37 گیندوں پر اپنی ںصف سینچری مکمل کی۔ اٹھارہویں اوور میں احمد شہزاد نے لگاتار تین چھکے مار کر شائقین کرکٹ کا خون گرما دیا۔ بین کٹنگ کا یہ دوسرا اوور تھا جو ان کی ٹیم کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ تاہم اسی اوور میں احمد شہزاد ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن ا?و¿ٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 8 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 20 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی ورلڈ الیون نے 7 وکٹوں سے جیت کر اپنے نام کیا تھا۔ ٹاس کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوپلیسی نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، امید ہے پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کو کم سے کم رنز پر محدود اور دباو¿ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فائنل میچ میں ڈیرن سیمی کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ان کی ٹیم ا?ج اچھا کھیل پیش کرے گی۔ گزشہ میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ ہم فائنل میچ موثر حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے لئے قذافی سٹیڈیم میں سپورٹنگ پچ تیار کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری ٹی ٹونٹی بھی ہائی سکورننگ ہونے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv