تازہ تر ین
ROZNAMA KHABRAIN.jpg

روزنامہ خبریں بیورو افس گلگت بلتستان کا افتتاح وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کردیا

گلگت(سٹاف رپورٹر) روزنامہ خبریں بیورو افس گلگت بلتستان کا افتتاح وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کردیا ۔اس موقع پر جنرل منیجر روزنامہ خبریں اسلام آباد عابدمحمود مغل ،بشارت فاضل عباسی ڈپٹی ایڈیٹر راولپنڈی ،بیورو چیف خورشید احمد و سٹاف نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا استقبال کیا۔تقریب میں گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوںاور سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے عابدمحمود مغل نے چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد کی نمائیندگی کی اور خبریں میڈیا گروپ / چینل ۵ کا تفصیلی تعارف کروایا اور کہا کہ روزنامہ خبریں نے صحافتی دنیا میں لیڈنگ کردار ادا کیا ہے۔اور ہمیشہ صحافتی انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے۔انشاءاللہ روزنامہ خبریں اور چینل 5گلگت بلتستان میں مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر وزیر اعلی نے فتیہ کاٹ کر بیورو آفس گلگت کا افتتاح کیا۔اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ملک میں جمہوریت کی بحالی میں میڈیا نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہیں یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے روزنامہ خبریں/ چینل ۵کے بیورو افس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوںنے کہا کہ میڈیا میں کردار کشی نہیں ہونا چاہیے گلگت بلتستان میں نیشنل میڈیا کی آمد کو خوش امدید کہتے ہیں گلگت بلتستان میں سیاسی نظام اتنا مضبوط نہیں ہوا اور جی بی کی ایک مخصوص حیثیت ہے اور یہاں کا سیاسی عمل اتنا مضبوط نہیں ہے۔ سیاسی عمل تسلسل سے ہی مضبوط ہوتا ہے یقینا سابقہ حکومت نے جو غلطیاں کی ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم وہ غلطی نہ کریں اور ٓانے والی حکومت مزید بہتر کردار ادا کریگی آہستہ آہستہ سیاسی عمل میں بہتری آئے گی۔گزشتہ ادوار میں گلگت بلتستان کے میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے کچھ حقائق ایسے ہوتے ہیں جن کو بیان کرنے سے فساد پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ہمیں ایسی باتیں حذف کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں امن قائم رہے اور ترقی کے منازل طے کرسکیں انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی چیزیں معلوم ہیں وہ بیان کروں تو کل سے فساد شروع ہوگا ہمیں منفی چیزوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی تاکہ فساد کا سبب نہ بن سکے۔گزشتہ دو سالوں سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہے جس کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بہتر ہوا ہے۔ہمیں قوم کو توڑنے کے بجائے آپس میں جوڑنے کا کام کرنا چاہیئے اور اس اہم کام میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہیں۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کی ٓابادی 15لاکھ ہے جس کی وجہ سے ہر بندے کی رسائی وزیراعلی تک ہوتی ہے۔جبکہ باقی صوبوں میں ایسا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں طبقاتی نظام نہیں ہے۔میں نے گلگت بلتستان کے بارے میں جو کچھ سوچا ہے اس کا ابھی صرف 30فیصد کام ہوا ہے جبکہ 70فیصد کام ابھی باقی ہے اور انشاءاللہ اس پر کام جاری ہے۔گلگت بلتستان میں میڈیا کر ترقی دینے کے لئے میڈیا ایجنسیز کو بھی لارہے ہیں تاکہ اس سے میڈیا انڈسٹری میں مزید بہتری آسکے۔انھوں نے کہا کہ کچھ ذہنی مریض اسلام اباد میں اور کچھ گلگت میں ہیں جن کا کام صرف گالیاں دینا ہے گزشتہ پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکومت تھی انہوں نے لوگوں نے کیا دیا۔ آپ لوگوں نے نوکریاں فروخت کیں اور قوم کو لاشیں دیں میںکبھی ان کو جواب نہیں دینا چاہتا کیونکہ وہ ذہنی مریض ہیںہمارا منشور گلگت بلتستان کا تعمیر و ترقی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv