تازہ تر ین
shahbaz

ورلڈ الیون کو لاہور میں خوش آمدید

لندن (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے اور برطانیہ اور دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز، سرجنز ، فزیشن اور ہیلتھ پروفیشنلز پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور آج وطن کو ان کی ضرورت ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ آپ پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، آگے بڑھیں اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کریں۔ ہیلتھ سیکٹرکی بہتری میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وطن نے ہمیں بہت کچھ دیاہے اور اب اسے لوٹانے کا وقت آگیاہے۔ آگے آئیں اور دکھی انسانیت کاہاتھ تھام لیں ۔ ہمیں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے آپ کے تجربے، مہارت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ وطن کے قرض اتارنے کا وقت آگیاہے ۔ وہ لندن میں پنجاب ہیلتھ روڈ شو کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے کلیدی خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم او رصحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے بے پناہ وسائل دئےے ہیں۔ ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یہ ماڈل انتہائی کامیاب رہاہے۔ ہیلتھ کیئر سروسز کو بہتر بنائے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2003 میں جب میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا تھا تو مجھے ایک انتہائی مہلک کینسر ہوا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاﺅں کے باعث مجھے اس مرض سے شفا ہوئی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ عام آدمی جس کے پاس وسائل نہ ہوں، وہ کس طرح اپنی بیماری سے لڑ سکتا ہے، اور جب میں واپس پاکستان آیا تو میں نے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کا بیڑا اٹھایا کیونکہ میرے سمیت اشرافیہ تو اندرون ملک اور بیرون ملک علاج معالجے کی سہولتوں سے استفادہ کرسکتی ہے لیکن عام آدمی کیلئے یہ خواب ہی ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا کہ سب کو علاج معالجے، تعلیم اور انصاف کی یکساں سہولتیں میسر آئیں اور اسی مقصد کیلئے ہمارے بزرگوں نے خون اور آگ کے دریا عبور کرکے یہ وطن حاصل کیا تھا اور اس مشن کی تکمیل کیلئے آپ کا ساتھ بہت ضروری ہے۔ اگرچہ دیگر منصوبے بھی عوام کو سہولتیں دینے کیلئے ضروری ہیں لیکن صحت سب سے پہلے ہے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب میں میری ٹیم نے انتہائی جانفشانی، محنت اور عزم کے ساتھ کام کیا ہے اور آج صوبہ پنجاب اس حوالے سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ابھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ہم آپ کے تعاون کے ساتھ ان چیلنجز پر قابو پانا چاہتے ہیں، آپ ہمارے ساتھ دیں، ہم آپ کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے اور ایک جامع بزنس ماڈل کو اپنا کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے طبی سہولتوں او رہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں اور صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد ایک اہم اقدام ہے، اس کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس ورکشاپ میں شعبہ طب سے وابستہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں او رماہرین کی شرکت پر ممنون ہوں ۔ برطانوی ڈاکٹروں اور ماہرین صحت نے پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری او رتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صحت کے شعبہ میں شاندار اصلاحات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے۔ صحت کے شعبہ کی بہتری کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی انقلابی حکمت عملی سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری او رپنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کر رہا ہے۔ صحت کے شعبہ کی بہتری کےلئے ان کے شاندار اقدامات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی وزراء،چیئرمین مین منصوبہ بندی وترقیات ، سیکرٹریز صحت، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر، اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں، سرمایہ کاروں ، مختلف تنظیموں کے عہدےدارو ںنے لند ن میں ہیلتھ روڈ شو کی تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ماہرین صحت ، اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ لاہو رسے ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کمشنر آفس رحیم یار خان سے ویڈیولنک کے ذرےعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار بھرت ،سیکرٹریز صحت ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات نے شعبہ صحت کی بہتری کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ہیلتھ کانفرنس کے شرکاءکو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بین الاقوامی کرکٹرز کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ معروف کٹرکٹرز کی لاہور آمد ہمارے لئے اور پوری قوم کے لئے مسرت کا باعث ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں سے شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا اور عوام کرکٹ کے بہترین میچوں سے محظوظ ہوں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے لندن سے وےڈےولنک کے ذرےعے صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کےا ،جس مےںآزادی کپ 2017 کے مےچوں کی سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا-وزےراعلیٰ نے مےچوں کےلئے سکےورٹی اوردےگر امورکےلئے فول پروف اوربہترےن انتظامات کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون اورپاکستان الےون کے درمےان مےچوں کے دوران خوب سے خوب تر انتظامات ےقےنی بنائے جائےںکےونکہ میچوںکےلئے معروف عالمی کھلاڑےوں کی لاہور آمدہمارے لئے اعزاز ہے -انہوں نے ہداےت کی کہ وضع کردہ سکےورٹی پلان پر من وعن عملدر آمدکےاجائے اورشائقےن کرکٹ کےلئے سٹےڈےم کے اندر اورباہرشاندار انتظامات ہونے چاہئےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv