تازہ تر ین
Benazir

بینظیر قتل کیس ،سانحہ کے فوراََ بعد جائے وقوعہ کو کیوں دھویا گیا ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار، کہنہ مشق صحافی ضیا شاہد نے اپنے پروگرام میں کہا ہے عید قربان کا مطلب ہے۔ اپنے جذبات، احساسات کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے۔ قربانی کا جانور کچھ عرصہ پہلے خرید لینا چاہئے تا کہ سنت ادا ہو جائے اور اس سے انسیت پیدا ہو۔ اس کی قربانی اللہ کی راہ میں دی جائے۔ حکومتی ارکان سے ہماری ذاتی مخالفت تو نہیں۔ نظریاتی احتلاف ضرور ہو سکتا ہے ہم تو سب کی طرف کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔ شریف فیملی اور اسحاق ڈار اور دیگر افراد جو عدالتی پکڑ میں آ رہے ہیں انہیں وکیل سے زیادہ دعا کی ضرورت ہے۔ دعا ہی انہیں اس میں محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اسلامی اقدار اور رہنما اصل میں ہمارے آئیڈیل ہونے چاہئیں۔ ملک میں ایک جنگ برپا ہے۔ ایک جنگ برپا ہے۔ ایک جانب ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ جو بھی سرکاری سزا ہو سکتی ہے۔ وہ اس وقت شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں کو دے دی جائے دوسری جانب وہ اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ ہم فلاں بن فلاں ہیں ہمیں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ مریم نواز اگر اپنی والدہ سے ملنے جانا چاہتی ہیں تو ضرور جائیں۔ ای سی ایل میں نام ڈال کر روکنا مناسب نہیں۔ بیگم کلثوم نواز ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ ان کے بیٹے باہر رہائش پذیر ہیں اگر بیٹی ان کی مہم چلارہی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ میاں نوازشریف جب اسلام آباد سے لاہور آئے تو لوگوں نے شکایت کی کہ چار سال آپ ہمارے درمیان نہیں آئے۔ میاں صاحب اخبار نویسوں سے خصوصی رابطے میں رہتے تھے۔ اکثر اتوار کے روز بھی ماڈل ٹاﺅن میں ایک میٹنگ ہوا کرتی تھی۔ اس مرتبہ جب سے وزیراعظم بنے انہوں نے بریفنگ لینا چھوڑ دیا۔ ایڈیٹروں سے ملاقات کرنا موخر کر دیا۔ کوئی بھی ان سے مشاہرہ تو وصول نہیں کرتا تھا۔ حالات سے لگتا ہے نوازشریف کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید قابل احترام انسان ہیں۔ آج کل وہ الزامات لگانے کے دولہا ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں ”جنہاں کھادیاں گاجراں انھا دے ڈھڈاں درد“ بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے سعود عزیز کی اہلیہ نے میڈیا پر آ کر اپنے خاوند کی سزا کی مخالفت کی ہے۔ یہ ان کا حق ہے۔ مجھے یاد ہے کہ سعود عزیز نے کہا تھا کہ سانحے کے بعدبہت اوپر سے حکم آیا تھا فوراً وہاں کو دھو دیا جائے اس کیس میں دونوں پولیس افسران کو 10 سال اور 7 سال کی ہوئی ہے۔ ایک کیس میں 10 سال اور دوسرے کیس میں 7 سال سزا اکٹھی شروع ہوئی تو دس سال بعد سزا ختم ہو گی۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے فوراً بعد بیت اللہ محسود نے قبول کیا تھا کہ یہ قتل انہوں نے کروایا ہے۔ لیکن اس سے بھی پہلے القاعدہ کے کمانڈر مصطفی ابو علی یزید نے اعلان کیا کہ ہم نے امریکہ کے سب سے بڑے اتحادی کو شکست دے دی ہے۔ اس کی توثیق امام الزبیری نے کی۔ اس نے بھی اعلان کیا کہ ہم نے امریکہ کی بہت بڑی حامی بینظیر بھٹو کو ختم کر دیا ہے۔ بعد ازاں بیت اللہ محسود کی طرف یہ بیان سامنے آیا کہ ہم خواتین پر حملہ نہیں کرتے۔ عدالت نے دو پولیس افسران کو سزا دی جبکہ 5 ملزمان کو بری کر دیا۔ لیکن انہیں جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے تا کہ نقص امن نہ ہو۔ بینظیر کیس میں وکلاءکی دلچسپی کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جا رہا ہے۔ پی پی پی کے حامی دس بارہ وکلاءنعرہ بازی کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کیس میں دو پولیس افسران کو ”سکیورٹی لیپس“ اور حقائق چھپانے پر سزا دی گئی جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس وقت مشرف کے خلاف اور اس کے رفقاءکے خلاف شدید نعرہ بازی ہوئی۔ عدلیہ نے اپنے گلے سے وزن اتار دیا۔ پانامہ کیس اور بینظیر بھٹو قتل کیس کے جس طرح فیصلے سامنے آئے ہیں۔ لگتا ہے عام انسان دہائیوں تک عدالتوں پر یقین ہی نہیں کرے گا۔ جن 5 لوگوں کو بری کیا گیا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق یہ پانچوں پلاننگ میں شامل تھے۔ اس میں دیگر 7 لوگوں کے نام بھی شامل تھے۔ جن کا تعلق وزیرستان سے تھا اور ایک بڑا نام اکرام اللہ محسود بھی شامل تھا۔ کہا جاتا رہا کہ وہ مارا جا چکا ہے لیکن بعد میں اسے اور اس کے باپ کو دیکھا گیا۔ پی پی پی نے 2008ءسے لے کر 2015ءتک اس کیس میں فریق بننے کی درخواست ہی نہیں دی۔ اس کے بعد سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم یہاں آتی ہے اور رپورٹ دیتی ہے کہ اگر پرویز مشرف حکومت بینظیر کو سکیورٹی فراہم کرتی تو انہیں بچایا جا سکتا تھا۔ محترمہ بینظیر نے جو خط لکھا اس میں مشرف، پرویز الٰہی اور ارباب غلام رحیم کا تذکرہ بھی کیا تھا اور حمید گل کا بھی کیا۔ بینظیر اور آصف زرداری کا ایک مشترکہ پروگرام بھی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا ذکر کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ پروگرام کیا تھا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا تو براہ راست آصف زرداری کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بی بی کو محمد خان چاچڑ نے قتل کیا۔ سلو ساتھ تھا۔ جاوید شاہ (ڈاکٹر) آصف زرداری کا پیغام لاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv