اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی تک شہباز شریف کی جانب سے کوئی بھی لیگل نوٹس نہیں ملا ،اگر ان کی طرف سے کوئی نوٹس آیا تواس کو جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تو ہر وقت غصے میں رہتے ہیں، اگران کی طرف سے کوئی نوٹس آتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف خود کو پانامہ کیس سے الگ سمجھتے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں کوئی بھی بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ پانامہ کیس میں ان کے بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کا ہے ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی الزامات کے دفاع میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نجی ٹی وی اور اعتزازحسین کو الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوائے گے۔