اسلام آباد: خورشید شاہ نے مردم شماری رپورٹ پر اعتراض کر دیا ۔انکا کہنا تھا کہ مردم شماری کے عمل میں جان چھڑوائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے مردم شماری رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں جان چھڑوائی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ درست اور بہتر نتائج کے لیے فوج اور شماریات ڈویژن کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا جائے۔موازنہ کے بعد ہی بہتر صورتحال سامنے آسکے گی۔ اسمبلی کی آئینی مدت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات میں اسمبلی کی مدت چار سال ہونی چاہیے ۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم میں برداشت کم ہے اس لیے ہم لمبے عرصے تک ایک حکومت برداشت نہیں کر سکتے۔