تازہ تر ین
asif-ali-zardari

ٹرمپ سن لے, پاکستان افغانستان نہیں, زرداری کا دبنگ اعلان

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کبھی امریکی دباو¿ قبول نہیں کیا، صرف پیپلزپارٹی ہی امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں دھمکائے مت ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں، اگر ٹرمپ کو لڑائی کرنی ہے تو افغانستان میں کریں۔ اگر امریکہ پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔بلاول ہاﺅس لاہور میں گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ آصف علی زرداری نے کبھی امریکی دباﺅ قبول نہیں کیا بلکہ آصف زرداری نے امریکیوں کی سلالہ ائربیس سے موجودگی کو ختم کیا۔ فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے۔ کارکن این اے 120 میں جیت کےلئے پوری جان لگا دیں۔ پیپلزپارٹی کی کامیابی ملک میں کامیابی کی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کا درد ہے اس لئے ٹرمپ کی تقریر سننے کےلئے رات بھر جاگا۔پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔نوازشریف نریندر مودی کا دوست ہے اس لئے امریکہ میں کوئی لابیسٹ مقرر نہیں کیا۔ نوازشریف جو چاہتا تھا وہی ٹرمپ نے کہا۔ ٹرمپ جان لے کہ یہ پاکستان ہے یہ افغانستان نہیں۔ ہم بھی ٹرمپ سے پائی پائی کا حساب لیں گے کیونکہ ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ ہمیں پاکستان کو سخت جدوجہد اور ذہانت سے بچانا ہے۔ نوازشریف کے اعمال ایسے نہیں تھے کہ وہ پانچ سال پورے کرتے مگر جتنی بھی خراب جمہوریت ہو وہ آمریت سے بہتر ہے۔ میں نوازشریف کی حکومت جمہوریت کی خاطر بچائی۔ سابق صدر نے کہا کہ این اے 120 کا پیپلزپارٹی اور کارکنوں کا الیکشن ہے۔ یہ صرف فیصل میر کا الیکشن نہیں بلکہ میرا اور آپ سب کا الیکشن ہے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن، این اے 120کے امیدوارفیصل میر، شاہدہ جبیں، اسرار بٹ اور آصف ناگرہ نے بھی خطاب کیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv