لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے عید الاضحی جو یکم یا دو ستمبر کو ہو گی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام محکموں اور اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ عید سے قبل 28 اگست تک تنخواہیں ادا کردیں۔