تازہ تر ین
ranbir kapoor

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ بہترین کہانی، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری اور رنبیر کپور کے فلم کیلئے اپنائے گئے مختلف انداز ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔  ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنجو سر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہیں ، سنجے دت اکثر فلم کے سیٹ پر آتے ہیں اور مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے اور مجھے اندازہ ہوا ہے کہ وہ سب سے بےحد محبت کرتے ہیں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں۔ رنبیر نے مزید کہا کہ وہ بچپن ہی سے سنجے دت کے بہت بڑے مداح ہیں یہاں تک کہ سنجے دت کے پوسٹرز ان کے کمرے میں لگے ہوئے ہیں ، یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ اسٹار کی زندگی پر بننےو الی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv