تازہ تر ین
shahbaz

شہباز کب پارٹی صدر منتخب ہونگے, تاریخ کا اعلان ہوگیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس رائیونڈ میں ہوا جس میں پارٹی کے اہم رہنماں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف نیب میں ریفرنسز کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ اس معاملے پر اہم لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم مشاورتی اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہوا جس میں متعدد وفاقی و صوبائی وزرا سمیت اہم لیگی رہنماوں نے شرکت کی جن میں طارق فاطمی، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، طلال چودھری، طارق فضل چودھری، مصدق ملک، پرویز رشید، گورنر سندھ محمد زبیر بھی شامل تھے۔اجلاس میں نواز شریف کے خلاف نیب میں ریفرنسز کے معاملے پر غور کرنے کیلئے رائے ونڈ میں اہم بیٹھک منعقد ہوئی۔ نواز شریف نے بھی اعلی مشاروتی اجلاس میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں نیب میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز پر لائحہ عمل طے کیا گیا اور ن لیگ کے نیب پر تحفظات اور سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل پر فیصلے تک نیب میں پیش نہ ہونے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ سابق وزےر اعظم نوازشر ےف سے وزےر اعلی شہبا زشرےف ‘وفاقی وزیرتجارت پروےز ملک اور صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان سمےت اہم رہنماﺅں کی ملاقاتےں ‘نوازشر ےف کا ماڈل ٹاﺅن سے باقاعدہ سےاسی اور پارٹی سرگرمےوں کا بھی آغاز کردےا‘روزانہ کی بنےادوں پر پارٹی اراکےن اورکارکنوں سے بھی نوازشرےف ملاقاتےں اور رابطے کرےں گے ‘ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا‘شہباز شریف کی بطور صدر تعیناتی کا اعلان 7 ستمبر کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، مےاں نوازشرےف گزشتہ روز (ن) لےگ کے مرکزی سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاﺅن پہنچے جہاں (ن) لےگ کے وزراءاور پارٹی عہدےداروں نے ان کو وےلکم کےا ہے ۔ذرائع کے مطابق وہاں نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیاہے ‘ملاقات میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس بھی زیر بحث آئیجبکہ شہباز شریف نے این اے 120 میں کلثوم نواز کی یقینی جیت کے لئے حکمت عملی سے آگاہ کیا ہے ‘ ایم این اے حمزہ شہباز ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، صوبائی وزیر قانون رانا ثناااللہ خان، بلال یاسین اور این اے 120کےمقامی رہنماﺅں نے بھی مےاں نوازشرےف اور وزےر اعلی شہبازشرےف سے ملاقات کی ہے جبکہ مےاں نوازشرےف نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم جمہورےت ‘آئےن وقانو ن اور پارلےمنٹ کی بالادستی کےلئے ہر محازپر جنگ لڑےں گے ‘ملک مےں تبدےلی صورت عوام کے ووٹوں سے ہی آئےگی ‘(ن) لےگ قومی امنگوں کی سےاست کر رہی ہے ‘اصولوں پر سمجھوتہ نہےں کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم اور قوم ہمارے ساتھ ہےں ہمےںکوئی جدا نہےں کرسکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv