تازہ تر ین
shareef family web

نیب میں عدم پیشی ،شریف فیملی سے نرمی کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

کراچی (سپیشل رپورٹر) ملک بھر کے قانونی حلقوں میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ نیب کی طرف سے سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان سے اس قدر نرمی کیوں اختیار کی جا رہی ہے۔ اکثر ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی انہیں نااہل ضرور قرار دیا لیکن اس نیب کو ان کے ریفرنسز بھیج دیئے جس کے بارے میں ان سینئر ترین جج حضرات نے مکمل مایوسی کا اظہار کیا تھا اور نیب کی کارکردگی کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا تھا یہاں تک نیب کو مردہ گھوڑا کہا گیا تھا۔ قانونی حلقے اس بات بھی حیران ہیں ظفر حجازی کی گرفتاری کا حکم تو جاری ہوا مگر اندھے اور گونگے بھی جانتے ہیں کہ ظفر حجازی نے سرکاری ریکارڈ میں تبدیلیاں کس کے ایماءپر کی تھیں اور جس کے ایماءپر کی تھیں اس کی گرفتاری کو کجا اسے چھوا تک نہیں گیا۔ یہ حلقے اس بات پر بھی حیران ہیں کہ پہلے حسن اور حسین واپس لندن چلے گئے۔ بعد ازاں ان کی والدہ کلثوم نواز لاہور کے حلقہ 120 سے امیدوار ہونے کے باوجود ناسازی طبع کے سبب لندن چلی گئیں اور الیکشن کے بعد واپس آئیں گی۔ لاہور کا نجی ٹیلی ویژن یہ انکشاف بھی کر چکا ہے کہ مریم نواز بھی کسی بھی وقت لندن جا سکتی ہیں اور ان کے بعد صرف نواز شریف پاکستان میں رہ جائیں گے اور اگر خدانحواستہ ان کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ بھی پہلے کی طرح علاج کے لئے لندن چلے جائیں گے۔ وزارت داخلہ تو سابق وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتی لیکن سپریم کورٹ بھی خاموش ہے۔ ان سب لوگوں کو باہر جاتے دیکھتی رہے گی، جن کے خلاف ریفرنسز مردہ گھوڑے نیب میں بھیجے گئے ہیں لاہور کے ٹاپ کے ایک قانون دان اتوار کے روز اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ایسے 8,7 نکات گنوائے ہیں کہ جن میں ماضی میں سپریم کورٹ نے نوازشریف اور فیملی کے بارے میں نرم ہاتھ رکھا اور موجودہ سپریم کورٹ نے 3 ایسے امور ہیں جن میں نوازشریف کو خصوصی رعایت دی۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا نوازشریف اور ان کا خاندان خوش قسمت ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ عام طور پر انہیں آخری حد تک جا کر سہولت دیتی اور گنجائش پیدا کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv