تازہ تر ین

ترک صدر کی رحمدلی

انقرہ (خصوصی رپورٹ) ”جسے چاہا در پہ بلا لیا، جسے چاہا اپنا بنا لیا، یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے“ اکثر لوگوں نے یہ کلام سن رکھا ہے اور مسلمانوں کی کثیر تعداد اس بات پر یقین بھی رکھتی ہے کہ پیسے کی ریل پیل کے باوجود اگر اللہ کے گھر سے بلاوا نہیں آتا تو حاضری نصیب نہیں ہوتی اور جب بلاوا آجاتا ہے تو تنگ دست لوگوں کیلئے بھی بڑے بڑے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ افریقہ کے ملک گھانا کے الحسن عبداللہ کے ساتھ بھی ہوا جس کیلئے اللہ نے حاضری کا بلاوا بھیجا تو اس کے اسباب ترکی میں پیدا فرما دیئے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک گھانا کے ایک دور دراز گاﺅں میں ترک چینل ٹی آر ٹی کی ٹیم ایک ڈاکومنٹری کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران ان کا ڈرون کیمرہ گرگیا جو قریب ہی موجود بزرگ دیہاتی الحسن عبداللہ نے اٹھا لیا۔ جب ترک صحافی ڈورن لینے پہنچے تو عبداللہ نے ان سے دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا۔ عبداللہ نے کہا کہ ”کیا یہ ڈرون تھوڑا بڑا نہیں ہوسکتا تاکہ مجھے مکہ لے جائے“۔ ترک صحافی نے الحسن عبداللہ کی یہ خواہش تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کردی جو ترک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی‘ جس کے بعد ترک حکومت حرکت میں آئی اور فوری طور پر الحسن عبداللہ سے رابطہ کیا اور اسے سرکاری خرچے پر پہلے ترکی بلایا جہاں اس کی خوب مہمان نوازی کی گئی اور اس کے بعد اسے سرکاری خرچ پر حج کیلئے روانہ کردیا۔ انہیں استنبول کے ایئرپورٹ سے الحسن عبداللہ کو ترک اعلیٰ حکام نے روانہ کیا۔ واقعی کسی نے سچ کہا ہے کہ ”یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے“۔
الحسن عبداللہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv