اسلام آباد (آن لائن) ڈان لیکس پر وزارت خارجہ سے نکالے جانے والے طارق فاطمی کو سرمایہ کاری بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری بورد کے سابق چیئرمین مفتاح اسماعیل کو مشیر کے عہدہ پر براجمان کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق شاہ دخاقان عباسی نے مریم نواز کے حکم پر طارق فاطمی کو سرمایہ کاری بورڈ کا نیا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے طارق فاطمی چار سال تک نواز شری فکے خارجہ امور پر مشیر تھے اور ڈان لیکس کی رپورٹ کی روسنی میں انہیں وزیر اعظم ہاﺅس سے ہزیمت کے ساتھ نکلنا پڑا تھا تاہم مریم نواز نے اب انہیں دوسرا بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز او رطارق فاطمی کے مابین متعدد معاملات پر ایک جیسے خیالا ہیں مفتاح اسماعیل کو مشیر کے طور پر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہٹایا گیا ہے مفتاح اسماعیل بھی نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں وہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں اور ایل این جی درآمد کرنے میں حکومت کو مفید مشورے دیتے رہے ہیں۔