تازہ تر ین
bci

بھارت کو سینئر ایشیا کپ کی میزبانی کے لالے پڑ گئے

نئی دہلی: انڈر 19 ٹورنامنٹ سے ہاتھ دھونے کے بعد بھارت کو سینئر ایشیا کپ کی میزبانی کے لالے پڑگئے، بی سی سی آئی پاکستان سمیت ایشیائی ٹیموں کا آئندہ برس شیڈول شوپیس ایونٹ کرانے کیلیے حکومت سے اجازت طلب کرے گا۔بھارت کوآئندہ برس سینئر ٹیموں کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے تاہم حال ہی میں انڈر 19 ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کھونے کی وجہ سے اسے اب اہم ایونٹ بھی ہاتھ سے جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،اسے کسی بھی ایسے ٹورنامنٹ کیلیے حکومتی اجازت کی ضرورت ہے جس میں پاکستانی ٹیم شریک ہو، ایشیا کپ 2018 کیلیے بھی بی سی سی آئی اپنی حکومت سے اجازت طلب کرے گا۔اس بارے میں بورڈ کے ایک سینئر آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے بھی حکومت سے تین ماہ قبل اجازت طلب کی تھی مگر ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اس لیے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہم سے لے کر ملائیشیا کو دے دی گئی۔ اب ہمیں اگلے سال سینئر ایونٹ کی میزبانی کرنا ہے، ہم ایک بار پھر حکومت کو اجازت کیلیے خط لکھیں گے۔بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بھارت یا پاکستان کے بغیر نہیں ہوسکتا، دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ ہی دراصل ایونٹ کا اصل مقابلہ ہوتا ہے، اگر یہی نہ ہو تو پھر ٹورنامنٹ بے معنی رہ جائے گا، اس کے ساتھ میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کوئی باہمی سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ کی طرح ایک کثیر الملکی ایونٹ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv