تازہ تر ین
rana sanaullah

عمران خان ذہنی مریض؟؟

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ذہبی مر یض بن چکا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہوسکتا ‘نوازشر یف کی مقبولیت دےکھنے کے بعد شیخ رشید ‘عمران خان اور طاہر القادری کے پاس رونے کے سواکچھ نہیں‘ آنےوالے دنوں میں نوازشریف کے سےاسی مخالفین کو مزید پریشانی ہوگی کےونکہ نوازشریف ملک کے ہر کونے اور ہرشہر اور گاﺅں میں جائیں گے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان جو الفاظ اپنے سےاسی مخالفین کے کارکنوں کےلئے استعمال کرتے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکا ٹولہ یہ سمجھتا رہا ہے کہ جب نوازشریف وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹ جائیں گے تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے مگر سیاسی مخالفین کےلئے موجودہ نوازشریف وزیرا عظم نوازشریف سے زیادہ خطر ناک ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv