تازہ تر ین
ranveer

صر ف 6 ہفتو ںمیں شخصیت تبدیل کرنیکا حیر ت انگیز راز

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
بینڈ باجا بارات، رام لیلیٰ اور بے فکرے جیسی فلموں کے ذریعے بالی ووڈ میں منفرد شناخت بنانے والے اداکار رنویر سنگھ خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتے ہیں، چاہے وہ کسی فلم کا حصہ ہوں یا نہ ہوں سرخیوں میں ضرور نظر آتے ہیں اور اس کے لیے کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں رنویر سنگھ کے پرسنل ٹرینراسٹیون لوئیڈ نے سوشل میڈیا پر ان کی تصویرشیئر کی ہے یہ تصویراس وقت کی ہے جب رنویر ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”رام لیلیٰ“ میں کام کررہے تھے، کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق فلم کے ہیرو کو چست نوجوان نظر ا?نا تھا لہٰذا رنویر نے عام نوجوان سے فٹ نظر آنے کیلئے کڑی محنت کے بعد صرف 6 ہفتوں میں اپنے جسم کو اتنا تبدیل کرلیا کہ خود ان کے پرسنل ٹرینر بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
رنویر کی کڑی محنت سے اسٹیون اتنے متاثر ہوئے کہ وہ آج بھی رنویر کی تصاویر نکال کر دیکھتے رہتے ہیں اور انہوں نے ہی رنویر کی ٹریننگ سے پہلے اور بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے، ساتھ میں انہوں نے پیغام لکھا ہے کہ رنویر سنگھ نے مسلسل 6 ہفتے کڑی محنت کی جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی شخصیت میں بلکہ ان کی زندگی میں بھی خوشگوار تبدیلی ا?ئی ہے، میں جب بھی یہ تصویر دیکھتا ہوں مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv