تازہ تر ین

لاہور دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا متعدد افراد زخمی

لاہور(ویب ڈیسک) آو¿ٹ فال روڈ پر دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مطابق لاہور کے علاقے آو¿ٹ فال روڈ پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک ٹرک میں نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ذرائع میو اسپتال کے مطابق 20 کے قریب افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال لایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد لاہور کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے اور گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv