تازہ تر ین

گنج پسند نہ کرنیوالے اداکار وں بارے دلچسپ خبر،کتنی رقم خرچ کر ڈالی ،دیکھئے خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) انسان کی پر کشش شخصیت میں بال مرکزی کردار ادا کرتے ہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کیلئے تو بال نہایت ضروری ہیں اور گنج پن کا شکار بالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو اپنا کیرئیر بچانے کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔
اکیاون سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بھی گنج پن کا شکار ہوچکے ہیں، سر سے بال اڑنے کی وجہ سے ان کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2007 میں امریکا کے ماہر سرجن سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا، ہیئر ٹرانسپلانٹ کی بدولت سلمان خان آج بھی کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کے 74 سال کی عمر میں بھی گھنے اور چمکدار بالوں کا راز کوئی شیمپو نہیں بلکہ ہیئرٹرانسپلانٹ ہے، امیتابھ کی زندگی میں ایک دور ایسا بھی آیا جب ان کے کیرئیر کے ساتھ سر پر بالوں نے بھی ختم ہونا شروع کردیا تاہم 2000 میں وہ ہیئرٹرانسپلانٹ کے ذریعے بال اگانے میں کامیاب ہو گئے اوران کے ڈوبتے کیرئیر کو سہارا ملا۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی کامیڈی کے علاوہ پرکشش شخصیت کے باعث بھی کافی مقبول ہیں لیکن مشہور ہونے سے پہلے کپل کی شخصیت بالکل بھی متاثر کن نہیں تھی ان کا نہ صرف وزن زیادہ تھا بلکہ سر پر بال بھی نہیں تھے لیکن انہوں نے پیسہ اور شہرت آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی شخصیت پر توجہ دی اور آج وہ اپنی سحر انگیز شخصیت کے باعث بہت سی خواتین کے دل میں بستے ہیں۔
نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کیرئیر کے وسط میں ہی بالوں سے محروم ہونا شروع ہو گئے تھے، تاریک مستقبل کے خوف سے انہوں نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کروا کر اپنی شخصیت میں چار چاند لگوالیے۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی گنج پن کا شکار ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے اس مشکل پر قابو پالیا اورآج ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی ووڈ کے نامور گلوکار، اداکار اور میوزک ڈائریکٹرہمیش ریشمیا کیرئیر کی ابتدا میں بالوں سے محروم تھے جس کے باعث وہ ہر وقت اپنا سر ڈھک کر رکھتے تھے، تاہم انہوں نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کرواکر اپنے بالوں میں اضافہ کرلیا اور خوبرو نوجوان بن گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv