تازہ تر ین

پاکستانی سیاستدانوں کیلئے جاپانی جمہوریت ایک سبق

ٹوکیو (خصوصی رپورٹ)وسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک گزشتہ 71برسوں میں جاپان میں 26عام انتخابات کا انعقاد ہوچکا ہے جبکہ27وزرائے اعظم گزشتہ 71 برسوں میں جاپان پر حکومت کرچکے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو اوسطاً جاپان میں ہر اڑھائی سال بعد حکومت گرتی رہی ہے اور عام انتخابات ہوتے رہے ہیں تاہم جاپان میں نہ صرف ادارے مضبوط رہے ہیں بلکہ جمہوریت کو بھی کبھی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔یہ صورتحال پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں کے لئے اپنے اندر اہم سبق کی حامل ہے۔ جاپان میں حکومت کرنے والے 27 وزرائے اعظموں میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم کا نام ایساکو ساتو تھا جو جاپان میں لگا تار تین دفعہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور مجموعی طور پر 2797 دن وزیر اعظم رہے۔ جاپان کے گزشتہ71برس، سیاسی بحرانوں اور جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی پاکستان کے سیاسی نظام اور سیاستدانوں کے لیے کافی اہم سبق رکھتی ہے۔
اہم سبق



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv