تازہ تر ین

دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کی نشاندہی ، خوفناک انکشافات

لاہور(نیٹ نیوز) معروف کالم نگار اوریا مقبول جان اور علامہ طاہر اشرفی سمیت 6 علمائ،اہم شخصیات کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے جبکہ علامہ طاہر اشرفی کیلئے سکیورٹی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ اداروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 6علماءاور اہم شخصیات کو خطرات لاحق ہیں،جن میں سے دوکا تعلق لاہور سے ہے اور انہیں دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ خط کے مطابق کالعدم تنظیم داعش اور دیگر تنظیمیں لاہور میں مختلف جگہوں پر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں تاکہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر قوم کو تقسیم کیا جاسکے۔ دریں اثناءکوٹ لکھپت کے قریب خودکش دھماکہ میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کاسراغ مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال کی گئی 2017ءماڈل موٹر سائیکل لاہور کے رہائشی عثمان علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ عثمان علی محلہ سادات فیصل ٹاﺅن لاہور کا رہائشی ہے۔ موٹر سائیکل کی دو ماہ قبل رجسٹریشن کی گئی تھی، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں خودکش دھماکے میں تباہ ہونے والی ایک اور موٹر سائیکل محمد افضال ولد صوبے دار کے نام سے رجسٹرڈ ہے جبکہ مالک کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔ اس موٹر سائیکل سے متعلق بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف تھانوں سے رپورٹ مانگی گئی ہے کہ کہیں یہ موٹر سائیکل چوری شدہ تو نہیں ہے۔
علماءسکیورٹیخطرہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv