تازہ تر ین
imran and nawaz

سپریم کورٹ میں یہ کام کرونگا, نواز شریف بھی ایسا کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کیا جائے گا، سپانسرشپ سے حاصل آمدن کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ کیری پیکرکی جانب سے کی گئی ادائیگیوں کابینکنگ ریکارڈ اورسپانسرشپ سے حاصل آمدن کی تفصیلات بھی آگئی ہیں جبکہ لندن فلیٹ کی ادائیگیوں کابینکنگ ریکارڈبھی جمع کرائیں گے،یہی نہیں منی ٹریل میں سسیکس کی ادائیگیوں کابینکنگ ریکارڈشامل ہے،میرا نوا زشریف کو چیلنج ہے کہ وہ بھی ایسامنی ٹریل سامنے لائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میر شکیل الرحمٰن اور اسکے نون لیگی ہمنوا جھوٹ کے بل بوتے پر جتنے مجھ پر حملے کرتے ہیں اتنے ہی بے نقاب ہوتے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن اور ہمنوا وہ حقائق چھاپنے کو بھی تیار نہیں جنکی وہ از خود تصدیق کرچکے ہیں، میر شکیل الرحمٰن اور اسکے نون لیگی ہمنوا جھوٹ کے بل بوتے پر جتنے مجھ پر حملے کرتے ہیں اتنے ہی بے نقاب ہوتے ہیں۔میں نے اپنی منی ٹریل عدالت میں جمع کرا دی ہے ۔ نواز شریف کا میرے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے لاہور مےں ہونے والے خود کش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے دو روزہ پارٹی سرگرمےاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتی ہے اور ملک کو اس عفریت سے پاک کرنے کےلئے ہر اقدام کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں یہ مضموم واقعہ قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی منی ٹریل جمع کروانے کے بعد ایک بار پھر نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے گزشتہ دنوں بھی تمام سیاسی ہنگام سے جان چھڑانے کیلئے نتھیا گلی میں لمبے عرصے تک ڈیرے لگائے رکھے اور پورا رمضان اسی پر فضا مقام پر گزارا۔ اب ایک بار پھر وہ واپس نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر عمران خان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں مختلف پارٹی ورکرز اور دوستوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں نا اہلی کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بنی گالہ اراضی کی خریداری کی منی ٹریل جمع کرائی تھی جس کے بعد انہوں نے اتوار کو ہنگامی پریس کانفرنس کی اور واضح کیا تھا کہ ان کی رسیدیں پوری ہیں جن کی کوئی بھی تصدیق کر سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv