تازہ تر ین
maryam nawaz

خصوصی مشیروں نے اہم ٹاسک سونپ دیا ، کیا قبول کر لیا ؟ دیکھئے سب سے اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پانامہ کیس میں بحران سے نکلنے کےلئے مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے، سیاسی تاریخ میں مریم نواز کا بلاول بھٹو سے پہلا رابطہ ہوگا۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کو خصوصی مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی سے پیچھا چھڑانے کےلئے وہ بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے ان سے موجودہ بحران سے نکلنے کےلئے مدد مانگیں اور اس حوالے سے مشترکہ دوست بھی سرگرم ہیں۔ مشورہ پر مریم نواز نے اپنے والد وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت اور اجازت کے بعد بلاول سے رابطہ کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے رفقاءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی بقاءکی خاطر انہیں مایوس نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے رفقاءسے مشورہ کیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر مریم نواز نے”ہیپی برتھ ڈے بھائی“ کہہ کر مبارکباد دی تو دوسری جانب بلاول بھٹو نے”تھینکس بہن“ کہہ کر جواب دیا جو کہ ادب واحترام کے رشتہ کی پہلی سیڑھی پر دونوں جانب ایک ایک قدم دیکھا گیا، اس حوالے سے معتبر سےاستدان خوش آئند قرار دیتے رہے ہیں۔مذکورہ صورتحال میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک اور ڈیل کی افواہیں سرگرم ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv