اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنماءدانیال عزیز پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی عوام کے سامنے بے گناہ ہی ثابت کرتے کرتے خود لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ دانیال عزیز گن اینڈ کنٹری کلب کے ان 32 ممبران مین شامل ہیں جن کے ذمہ دار کلب کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔ یکم جولائی کو کلب انتطامیہ کی جانب سے یار کی گئی فہرست میں گن اینڈ کنٹری کلب کے ایڈمنسٹریٹر دنیال عزیز کے علاوہ ایس ڈی پی آئی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم کے علاوہ تنویر الیاس ‘ راجہ ہارون راشد ‘ ریاض چیمہ‘ سید اسد عباس سمیت دیگر کئی ممبران شامل ہیں۔ جنہوں نے کلب کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں۔ فہرست کی تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نے 419,501 روپے اور عابد قیوم نے 263,171 روپے کلب کو ادا کرنے ہیں کلب کی ویب سائٹ پر تمام ممبران کو 28 فروری 2017 ءسے قبل تمام واجبات ادا کرنے کا کہا گیا تھا کلب کے قواعد و ضوابط کے مطابق 90 دن کے بعد واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں ممبران کی رکنیت ادائیگی تک معطل کردی جاتی ہے۔ اس حوالے سے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انہوں نے 14 تاریخ کو 5 لاکھ روپے ادا کردیئے تھے اس سے قبل گھر او ر پتہ تبدیل کرنے اور مصروفیات کی بنا پر ادائیگی نہیں کر سکا۔ تاہم کلب کے ایک کاﺅنٹر پر 15 جولائی کو بھی ڈیفارلٹرز کی فہرست آویزاں تھی جس میں دانیال عزیز کا نام بھی شامل تھا۔