تازہ تر ین
shahbaz-sharif

بے بنیاد الزامات کا بازار گرم ، سازشی کامیاب نہیں ہونگے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ عوام کی خدمت کےلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے چار برس اسی خدمت کے سفر سے عبارت ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کےساتھ ہے اورجب تک جان میں جان ہے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں انار کی پھیلانے کی کوشش کرنےوالے بعض سیاستدانوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔ جب پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور منصوبوں میں شفافیت کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے تو انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخالفین جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیںاور خوشحالی و ترقی کے دشمن ان عناصر نے بے بنیاد الزامات کا بازار گرم کر رکھا ہے جن کا حقائق سے دور دور تک کا واسطہ نہیں، پاکستان کا اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی جانب برق رفتار سفر مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا اور بعض سیاستدانوں نے ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور ان کی منفی سیاست کے باعث ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مخالفین گالی گلوچ اور غیر جمہوری طریقہ سیاست اپنا کر عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کے در پے ہیں لیکن پاکستان کے باشعور عوام نے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہر موقع پر رد کیا ہے اور عوام کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو آئندہ بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انتشار کی سیاست کرنے والے عوام کی خوشحالی کی خاطر ہوش کے ناخن لیں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے پر عزم ہیںاورمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چند سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل ہماری حکومت کا خاصہ ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی، خوشحالی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کی سیاست ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اورہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ‘ آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں جاری منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی سماجی و اقتصادی حالت بدل جائے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائےں اورپنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزےد سخت کی جائے۔ پولےس اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے امن عامہ ےقےنی بنانے کےلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دےں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اوردےگر عبادت گاہوں کی سکےورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے اورسکےورٹی پلان کی مکمل مانےٹرنگ جاری رکھی جائے ۔صوبے میں کومبنگ اورسرچ آپرےشن مزےد تےز کئے جائےں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان سکےورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔ انہوںنے کہا کہ نفرت انگےز موادکی اشاعت و تقسےم کرنےوالوںکےخلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے اور لاو¿ڈ سپےکر پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کراےا جائے جبکہ اہم عمارتوں ، بازارو ں اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے اورامن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ سٹریٹ کرائم مےں ملوث عناصر کےخلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہےں۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلئے سب کو مل کر فعال اورمتحرک انداز مےں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv