اسلام آباد(آن لائن)وزیرا عظم نواز شریف نے پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے پیر کے روز اجلاس منعقد کرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتیں جے یو آئی (ف) مسلم لیگ (ضیائ) بی این پی پختون خواہ ملی عوامی ملی پارٹی اور فاٹا ارکان سمیت دیگر چھوٹی پارٹیوں کا پیر کے روز اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کو وزیر اعظم نواز شریف اعتماد میں لینگے۔
