اسلام آباد(آئی این پی) سابق معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو مستعفیٰ نہیں ہونا چاہئے، نوازشریف عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عدالت سے رہنمائی لیں، گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایٹمی پاکستان عالمی طاقتوں کو کھٹک رہا ہے ، ملک میں انتشار سی پیک کیلئے خطرناک ہے، وزیراعظم نوازشریف کو مستعفیٰ نہیں ہونا چاہئے ، وہ عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عدالت سے رہنمائی لیں ۔