تازہ تر ین
rehman-malik

ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کس نے کی؟ رحمن ملک کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ، لاہور ( نمائندگان خبریں ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کوآگاہ کروں،ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ” را“ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی، را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ،ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی ،مجھے جان کیری کا فون آیا تھا کے ریمینڈڈیوس کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے مگر میں نے اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کو آگاہ رکھوں۔ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ” را“ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی۔را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ۔ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی۔دستاویزاتی ثبوت کے تحت بات کررہا ہوں ۔رحمان ملک نے کہا کہ مجھے جان کیری کا فون آیا لیکن میں اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔جیسے ہی مجھے پتہ چلا تو میں اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ایوان صدر میں صدر, حکومت اور عسکری قیادت نے یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا کہ کسی بھی صورت ریمنڈ کو استثنی نہیں ملے گا۔اس کے بعد دوسری ملاقات جان کیری سے ایوان صدر میں ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کری گے ،ہم نے بھی کہاکہ عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم بھی آئین و قانون کے تحت چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ نے جن افراد کو قتل کیا ان کے لواحقین نے دستاویزی طور پر کہاکہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اس معاملے کو منسلک کرنا چاہتے ہیں۔جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے۔ہمیں ریمنڈ ڈیوس کے جھوٹ کے پلندے کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہشہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر اس کو پبلک کرسکتا ہوں۔ہم نے بھی چلینجز کا سامنا کیا،پی پی حکومت بھی میموگیٹ سکینڈل میں بھنسی تھی لیکن کبھی حکومت کو ڈیمج نہیں ہونے دیا ۔بھارت اسرائیل تعلقات ہوں یا کلبھوشن کا معاملہ ہوافسوس آج حکومت تنہائی کا شکار ہوگئی ہے ۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ے کہ کرپشن کے الزامات میں انکوائری ہورہی ہے، مگر حکمران خاندان وکٹری کا نشان بنارہاہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے تحت پی پی کے یوم سیاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں ، سازش ہورہی ہے ، ان کی اپنی حکومت ہے ، کون سازشیں کررہاہے، انہیں کھل کر قوم کو بتاناچاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 5جولائی کو ایک آمر نے منتخب حکومت کا خاتمہ کیا، یہ ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج بلاول بھٹو ملک کی بقاءکی جنگ لڑرہے ہیں، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی سے ملکی سیاست کو خطرہ لاحق ہو جائیگا، وہ کہتے ہیں کہ اگر ملک کی سیاست کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر وہ کرپشن سے بھی بڑے جرم کے مرتکب قرار پائیں گے، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ کیس قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں کہ خفیہ رکھا جائے،تحقیقات کھلی ہوتیں تو پتہ چلتا کہ حسین نواز نے کیا جوابات دئیے، تمام حکومتی وزراءاور عہدیداران کو معلوم ہے کہ تالاب میں گندی مچھلیاں ہیں،پکڑے جانے کے خوف سے ان کا جھوٹ پر مبنی ضمیر اندر سے بول رہا ہے۔پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ پارٹی میڈیا آفس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی جب سے تفتیش شروع ہوئی ہے انہوں نے عدلیہ سے جنگ کی صورت حال اختیار کرتے ہوئے اسے فتح کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس طرح لگ رہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی پر حملہ آوار ہو کر عدلیہ پر حملہ کرنے کی اپنی تاریخ دہرانے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv