تازہ تر ین

اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ خورشید شاہ بھی وزیراعظم کے حق میں سامنے آگئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم راز چاک کردیں اور سازش بے نقاب کر دیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماو¿ں کی جانب سے بار بار نواز شریف کے خلاف سازش کے الزامات سامنے رہے ہیں اب پارٹی کے قائد کی ذمہ داری ہے کہ وہ الزام تراشی میں پڑنے کے بجائے جو سازش ہو رہی ہے اسے بے نقاب کریں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ‘ہمارے لیے ریاست پہلے اور حکومتیں بعد میں ہیں، لہذا اگر حقیقت میں کوئی سازش ہے تو میری جماعت بطور اپوزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہوگی’۔انھوں نے گذشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف کے پاس اگر کوئی بھی راز موجود ہے تو وہ قوم کو اس سے آگاہ کریں، لیکن یہ الزامات کی سیاست ملک کو مزید بحران کی جانب لے کر جائے گی’۔ان کا کہنا تھا، ‘میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ن لیگ کی جانب سے سازشوں کا الزام آخر کس کی جانب اشارہ ہے، کیونکہ نہ اپوزیشن ایسا کوئی کام کررہی ہے اور نہ ہی کوئی ادارہ یہ کام کرسکتا ہے’۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ‘اگر تو یہ سازش ہے تو یہ وزیراعظم کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے، لہذا میں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بتائیں اور جو راز ان کے دل میں ہے اسے بے نقاب کردیں’۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے اور وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتیں سازش نہیں کرسکتیں ¾بھارت بھی سازش نہیں کر سکتا کیونکہ وہ نوازشریف کا دوست ہے لہذا لگتا ہے نوازشریف کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے ¾نواز شریف کی آصف زرداری سے ناراضگی ہے تو یہ فضل الرحمن کو بتا دیں سازش کون کر رہا ہے، ہم جمہوریت بچانے کےلئے سازش کے خلاف کھڑے ہوں گے ¾پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے اور وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ہتھکڑیوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ¾بے نظیر بھٹو معصوم بچوں کے ساتھ عدالتوں اور جیلوں کے دھکے کھاتی رہیں اس وقت کسی کو بیٹی کا احساس نہیں ہوا ¾ہماری بیٹی مریم نواز کیوں جھوٹ بول رہی ہیں ¾پہلے کہا میرا پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں اور بعد میں کہا میں ٹرسٹی ہوں، وقت آنے پر ثبوت دوں گی لہذا یہ معاملہ جھوٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے تحمل مزاج آدمی کا سخت رویہ قابل تشویش ہے ¾ان کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے دال میں کچھ کالا ہے ¾(ن) لیگ کی طرف سے یہ ماحول جان بوجھ کر بنایا جارہا ہے، حالات اتنے خراب ہیں تو وزیراعظم کو ملک میں ہونا چاہیے تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv