تازہ تر ین

انٹرنیشنل چیلنج فائٹ ، وسیم نے پانامہ کے باکسر کو ناک آﺅٹ کر دیا

پاناما سٹی (نیوزایجنسیاں)باکسر ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے پاناما کے باکسرایلیسر والڈیز کو ناک آو¿ٹ کرکے کیریئر میں مسلسل چھٹی فائٹ اپنے نام کر لی۔ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت 8 راو¿نڈز پر مشتمل فائٹ میں محمد وسیم نے پہلے ہی راﺅنڈ میں حریف کو چت کر دیا تاہم اس نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا، دوسرے راو¿نڈ میں محمدوسیم نے ایک بار پھر حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے جس سے حریف باکسر رنگ میں گرنے کے بعد دوبارہ اٹھ نہ سکا، محمد وسیم کی یہ مسلسل چھٹی فتح ہے جن میں سے 4 حریفوں کو انہوں نے ناک آﺅٹ کیا ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔پاناما کے دار الحکومت پاناما سٹی میں فائٹ کے دوران محمد وسیم ابتداء سے ہی میزبان حریف کھلاڑی ایلیسر والڈیز پر حاوی نظر آئے اور انہیں مکمل طور پر آو¿ٹ کلاس کردیا۔پاکستانی باکسر اور پاناما کے باکسر ایلیسر والڈیز کے درمیان فائٹ 8 راو¿نڈز پر مشتمل تھی مگر محمد وسیم نے اپنے حریف کو دوسرے ہی راو¿نڈ میں ہرا دیا۔اپنی جیت کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے اپنے حق میں دعائیں کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے باکسر کو شکست دینے اور اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔عالمی رینکنگ میں وہ فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ نمبر ون محمد وسیم ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر میں ہونے والی ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ کیلئے 29 جون سے امریکی ٹرینر میف مے ویدر کے ساتھ پاناما میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور آئندہ سال کے شروع میں انہیں ممکنہ طور پر ورلڈ چیمپیئن مے ویدر جونیئر کا سامنا کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو فلپائن کے جیتھر اولیوا کو ہرا کر وہ ورلڈ سلور ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بنے تھے، 27 نومبر کو انہوں نے فلپائن کے گیمل مگرامو کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا اور بعد ازاں جنوبی کوریا میں مگرامو کو مات دی تھی۔
.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv