تازہ تر ین
shahbaz shareef.jpg

”کوتاہی برداشت نہیں “وزیراعلیٰ نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہداےت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور صوبائی و وفاقی محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر کام کریں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے پوری رکھی جائیں۔ ضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں۔ صوبائی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنکشنل رکھے جائیں۔ بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ وزےراعلیٰ نے شدید بارشوں کے باعث ہونےوالے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاءکی مالی امداد 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ حادثات میں زخمی ہونےوالے افراد کیلئے بھی مالی امداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین دوروں کیلئے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکیں گے اور کابےنہ کمےٹی کو جب بھی ہےلی کاپٹر کی ضرورت ہوگی اسے ترجےحی بنےادوں پر دےا جائے گا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان اقدامات کی منظوری آج ےہاں 3 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کے دوران دی، جس مےں مون سون اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے جانےوالے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے وےڈےو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریاﺅں میں پانی کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ محکمہ موسمیات اگر مگر سے کام نہ چلائے بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرے۔ وزےراعلیٰ نے محکمہ موسمیات کیلئے بروقت ریڈار نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس واضح ہدایات کے باوجود فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر ضروری مشینری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ پانی کو صاف رکھنے کی گولیاں اور سانپ کے کاٹنے کی دوا کا وافر ریکارڈ رکھا جائے۔ محکمہ صحت فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی ٹیموں کو تیار رکھے اور ضروری ادوےات کا سٹاک رکھا جائے۔ جانوروں کی ویکسینیشن اور ان کے چارے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز بھی ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کیلئے انتظامات کی نگرانی کریں گے اور اس ضمن میں صوبائی وزراءاور سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ سیالکوٹ کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاﺅ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کے اردگرد تجاوزات ہٹانے کا حکم دےتے ہوئے وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز حفاظتی پشتوں اور بندوں کے دورے کریں۔ ممکنہ سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی محکموں کی مکمل تیاری ہونی چاہیئے۔ کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سرٹیفکیٹس کی موقع پر جا کر چیکنگ کی جائے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ صوبائی وزیر آبپاشی اور صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ سیکرٹریز غیر اعلانیہ دورے کرکے ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کے انتظامات کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے پینے کے صاف پانی کا مناسب سٹاک رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کوشاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر پولیس قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی لائق ستائش رہی۔ عید کے موقع پر صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جس کے باعث شہریوں نے پرامن اور پرسکون ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاہ کوٹ میں مسافر وین میں آگے لگنے سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق افرا دکے لواحقین سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv