تازہ تر ین

لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کا امکان روشن

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے اور شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح امکان ہے۔اے پی پی کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے رواں سال نومبر یا دسمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا جب کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے حکام نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پیش رفت ہورہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی اور اس واقعے کے بعد پاکستان 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv