تازہ تر ین
syed-salahuddin.jpg

”بھارتی فورسز کا قبرستان بنا دینگے “

اسلام آباد، واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دیگر ممالک پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دے۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کے دوران امریکی صدر اور بھارت وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون، دہشت گردی کےخلاف عالمی جنگ اور افغانستان میں جاری جنگ کے خلاف مل کرلڑنے کا عزم کیا۔ امریکی وائٹ ہاﺅس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی نے ملاقات کے دوران پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دے اور اس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔دونوں رہنماوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام علاقائی اور سمندری تنازعات کو عالمی قوانین کے تحت پر امن طریقے سے حل کریںدوطرفہ ملاقات کے بعد وائٹ ہاوس کے باہر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا دہشت گردی کی برائی اور اسے چلانے والے انتہا پسند نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات کبھی بھی بہتر اور مضبوبط تر نہیں رہے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے اور دو طرفہ شفاف تجارتی تعلقات کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ملازمتوں کے مواقع میسر آسکیں اور ساتھ ہی دونوں ممالک کی معیشتیں بھی مضبوط ہوں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب امریکی اشیاءکی بھارتی منڈیوں تک رسائی کی رکاوٹیں ختم ہو گئیں جس کی مدد سے امریکا کا مالی خسارہ کم ہوجائے گا۔نریندر مودی نے بھارت کو امریکی کمپنیوں کےلئے بہترین منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب امریکی سرمایہ کاروں کےلئے ایک محفوظ ملک کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ امریکا بھارت کےلئے سماجی و اقتصادی تبدیلی میں اہم شراکت دار ہے۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کےلئے میرے نقطہ نظر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانے کے نظریے کی مدد سے دونوں ممالک کے تعاون میں نئی وسعت پیدا ہوگی۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں تعمیر و ترقی کے عمل میں تعاون پر بھارتی عوام کے شکر گزار ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر کو یقین دلایا کہ بھارت عالمی امن و استحکام کے حصول میں امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات قائم رکھے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس اور امریکی سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹلرسن سے بھی ملاقات کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سید صلاح الدین کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے سیکشن ’ون بی‘ کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے جو امریکا اور اس کے شہریوں کی سلامتی کےلئے خطرہ بننے والے غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد پابندی کی زد میں آنے والے پر پابندیاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔پابندی کے بعد کسی امریکی کو سید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سید صلاح الدین نے ستمبر 2016 میں کشمیر تنازع کے کسی پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عندیہ دیا تھا جبکہ انہوں نے وادی کشمیر کو بھارتی فورسز کا قبرستان بنانے کےلئے کشمیریوں کو خودکش بمبار کی تربیت دینے کی بھی دھمکی دی تھی۔ امریکہ نے کہنا ہے کہ حزب المجاہدین نے متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان اعلیٰ فوجی ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو اسلحہ اور دیگر آلات کی فراہمی جنوبی ایشیاءمیں فوجی توازن کو نقصان پہنچائےگا ¾بھارت کو طیاروں کی فراہمی سے بھارتی جارحانہ عزائم کے نظریئے کو مزید تقویت ملے گی ¾کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےلئے جدوجہد کر نے والے افراد کو دہشتگرد قراردینا ناقابل قبول ہے ¾ بھارت نے تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف اعلیٰ کار کے طورپر استعمال کیا ہے ¾ خطے میں عدم استحکام میں بھارت کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔بدھ کو وزار ت خارجہ نے امریکہ اور بھارت کے مشترکہ بیان کے مندرجات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جنوبی ایشیاءمیں امن کے حصول کے مقاصد کو نقصان پہنچے گا ۔بیان میں کہاگیا کہ امریکہ اور بھارت کے مشترکہ بیان میں ان اہم وجوہات کی طرف توجہ نہیں دی گئی جو خطے میں عدم استحکام اورکشیدگی کا باعث بنے گی اسی لئے یہ بیان پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید بد تر کر یگا ۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دور ان پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دیگر ممالک پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دے۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی کی ملاقات میں بھارت کو خطے میں ان پالیسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا جو امن کےلئے خطرہ ہے ۔دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیر میں بھارت کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقو ق کی پامالی کے سلسلے میں بھارت کی توجہ دلانی چاہیے تھی ۔دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ¾ اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا اور پرامن کشمیری جدو جہد کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے اوران افراد کوجو حق خود ارادیت کےلئے جدوجہد کررہے ہیں دہشتگرد قرار دینا ناقابل قبول ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد وں کے تحت کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کر نے کےلئے تیار ہے ۔ترجمان نے یاد دلایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا کئی مرتبہ کھلم کھلا ذکر کیا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے اور اس کی قربانیاں بے مثال ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح کسی بھی ملک کا جانی و مالی نقصان نہیںہوا ۔پاکستانی فورسز نے مختلف آپریشنز کے ذریعے دہشتگردی کے مراکز کا خاتمہ کیا ہے ¾پاکستان عالمی برادری سے توقع رکھتا ہے کہ وہ پاکستان کےساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھڑی رہے ۔بیان میں کہاگیا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ وہ ممالک جو دہشتگردی کے خلاف دعوے کرتے ہیں وہ خود پاکستان میں حالیہ سالوں میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں انڈیا نے سرحد کے اس پار تحریک طالبان کوپاکستان کے خلاف اعلیٰ کار کے طورپر استعمال کیا ہے خطے میں عدم استحکام میں بھارت کے کر دار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔بیان میں بھارت اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ فوجی ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا بیان میں کہاگیا کہ بھارت کو اسلحہ اور دیگر آلات کی فراہمی، جنوبی ایشیا میں فوجی توازن کو نقصان پہنچائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے دورے کے دور ان ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دوارب ڈالر کے جاسوسی طیاروں کو فروخت کر نے کی منظوری دی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کو ان طیاروں کی فراہمی سے ان کے جارحانہ عزائم کے نظریئے کو مزید تقویت ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv