تازہ تر ین

قرآن کریم پر عمل کیے بغیر اصل برکات سے استفادہ نہیں کر سکتے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالرزاق نے سورہ یٰسین کی فضیلت پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ سورہ یٰسین کو قرآن کریم کا دل کہا جاتا ہے قرآن کریم ایک ضابطہ حیات ہے جس پر ہم مسلمانوں کو عمل کرنا چاہیے ویسے تو سارا قرآن ہی بابرکت ہے اور سورہ یٰسین بھی خیروبرکت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اس کی روز تلاوت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا قرآن کریم پر عمل کیے بغیر ہم اس کی اصل برکات سے استفادہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ مہمانوں کے لئے جمعہ کی بہت اہمیت ہے اور جمعة الوداع کی اتنی زیادہ اہمیت ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ محمد عاصم نے بتایا کہ قرآن کریم کا ایک ایک حرف باعث برکت ہے اور قرآن کریم پر عمل کر کے نہ صرف دنیا بلکہ آخرت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سورة یٰسین میں خالق کائنات کی صفات بیان کی گئی ہیں یٰسین کی فضیلت حضور پاک نے بھی بیان فرمائیں آپ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی قریب المرگ ہو تو اس وقت سورة یٰسین کی تلاوت کی جائے۔ علامہ اویس نے بتایا قرآن پاک کا دل سورہ یٰسین ہے جو اس کو ایک مرتبہ پڑھتا ہے اس کو 10 قرآن پاک کا ثواب ملتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ قرآن پاک پڑھیں اور اس پر عمل بھی کریں کیونکہ قرآن ہم سب کے لئے ہدایت ہے اور اس پر عمل کر کے ہی ہم مومن بن سکتے ہیں۔ سورة یٰسین میں بتایا گیا ہے کہ جو کچھ ہم دنیا میں کریں گے روز حشر ہمارے ہاتھ اس کی گواہی دیں گے۔ مرحبا رمضان میں نعت خواں محمد صدیق نے نعت مبارک ”زبان پر محمد کا نام آ گیا ہے“ سنا کر سماں باندھ دیا۔ نعت خواں نے کلام ”الوداع الوداع الوداع ماہ رمضان تو ہم سے وداع ہے“ سنایا۔ مذہبی سکالر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے جمعة المبارک بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن ہمیں چیزوں کو اپنے ا وپر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ رمضان کا مہینہ ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم اپنے گناہ بخشوا لیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv