تازہ تر ین

شاہینو تم نے بہترین کھیل پیش کیا جیت مبارک ہو

ممبئی (شوبز ڈیسک)نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کے دل میں اپنی جنم بھومی سے محبت ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے، آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح پر وہ بھی میدان میں آگئے او ر شاہینوں کی فتح پر انہیں مبارکباد پیش کردی۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع نے شاہینوں کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹر ز کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا مشور ہ بھی دے دیا۔ ایک اور ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جیت مبارک پاکستان ، شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا، تمھیں جیت بہت بہت مبارک ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv