تازہ تر ین

یوم علی: دہشتگردی کا خدشہ، بی بی پاکدامن کے اطراف آپریشن

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں یوم علی کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.ایس ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ دربار بی بی پاک دامن پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی ہوا ہے جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دربار کے قریب تمام دکانوں کا معائنہ کیا۔لاہور پولیس کے ایس ایس پی سول لائن علی رضا نے بتایا کہ دربار بی بی پاکدامن پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے مزار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کرکے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ یوم شہادت حضرت علیؓ کے پیش نظر ایس پی سول لائنز کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، بی بی پاکدامن دربار اور اطراف میں سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایس ایس پی سول لائن علی رضا کی جانب سے لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے دربار بی بی پاکدامن اور اس کے گردونواح میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی اور بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے شناختی کوائف بھی چیک کیے۔پولیس کے مطابق مال روڈ، پنجاب اسمبلی، پرانی انارکلی اور ملحقہ علاقوں میں بھی چیکنگ کی گئی۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ داماد رسول ﷺ،امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج بروز ( ہفتہ )21رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ لاہور میں اندرون شہر مبارک حویلی موچی دروازے سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواچوہٹہ مفتی باقر اور کوتوالی چوک پہنچے گا، جہاں جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے، مرکزی جلوس رنگ محل، پانی والا تالاب، ٹبی سٹی، بازار حکیماں سے ہوتا ہوا بھاٹی چوک پہنچے گا اور شام کے وقت کربلا گامے شاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروںسے جلوس برآمد ہوں گے جس کےلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جلوسوںمیں داخلے کےلئے مخصوص راستے رکھے جائیں گے اور شرکاءکو جامع تلاشی کے بعد ہی شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جلوس کے روٹس کی سرچ اور سویپنگ جاری ہے جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والے کاروبار مکمل طو رپر بند رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv