تازہ تر ین

ایک ہی رات میں 280 ارب کمانے کا ریکارڈ

بیجنگ (ویب ڈیسک) 280 ارب روپے اتنی بڑی رقم ہے کہ ایک عام آدمی اسے شمار کرنے بیٹھے تو ساری عمر گزر جائے لیکن چینی شہری جیک ما کو دیکھئے، جو پہلے ہی چین کے امیر ترین آدمی ہیں، لیکن جمعے کی صبح سو کر اٹھے تو محض رات بھر میں ان کی دولت میں 2.8 ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب پاکستانی روپے ) کا اضافہ ہو چکا تھا ۔ نیو یارک سٹاک ایکسچینج پر جیک ما کی کمپنی ’علی بابا گروپ‘ کی قدر میں محض ایک رات کے دوران 13.3 فیصد کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کمپنی کی کل مالیت 360 ارب ڈالر (تقریباً 360 کھرب پاکستانی روپے ) ہو گئی ہے۔مسلم دنیا کا وہ حکمران جس کی اس ایک گاڑی کی قیمت ایک ارب 40 کروڑ روپے ہے، یہ کس ملک کا سربراہ ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گاعلی بابا گروپ نے اپنا دائرہ کار آن لائن شاپنگ سے بڑھاتے ہوئے دیگر شعبہ جات تک بھی پھیلا دیا ہے اور اب یہ ایشیا کی امیر ترین کمیٹی بن گئی ہے۔ اس کی مالیت میں تازہ ترین اضافے کے بعد جیک ما کی ذاتی دولت بھی 41.8 ارب ڈالر (تقریبا41.8 کھرب پاکستانی روپے) ہو گئی ہے اور وہ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس میں چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv