تازہ تر ین
v

5ماہ بعد وائٹ ہاﺅس منتقلی

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاو¿س میں منتقل ہو گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میلانیا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاو¿س میں منتقل نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیویارک میں رہائش پذیر رہیں تاکہ ان کا بیٹا اپنی تعلیمی سال مکمل کر لے۔صدر ٹرمپ کے پیشرو صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنے خاوند کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں منتقل ہو گئی تھیں تاکہ ان کی بیٹیوں کا سکول شروع ہو سکے اور وہاں خود کو ماحول کے مطابق ڈھال سکیں۔میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاو¿س کے لان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔نیویارک کے شہری بھی میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاو¿س منتقلی پرخوش ہوں گے کیونکہ شہر میں واقع ٹرمپ ٹاور میں رہائش پذیر خاتون اول کی سکیورٹی انتظامات پر خطیر رقم خرچ ہو رہی تھی۔اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے تھے۔ اخبار نیوریارک پوسٹ نے خبردار کیا تھا کہ’ اگر یہاں سے منتقل نہیں ہوتے تو ٹریفک کا نظام ابتر ہونے کا خاصا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv