تازہ تر ین
mqm

الطاف کی گرفتاری کیلئے اہم ترین کاروائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے انٹر پول کو باقاعدہ درخواست بھجوا دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین مختلف فوجداری مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔ الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے ایف آئی اے نے انٹرپول کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے اور اب الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے انٹر پول کو باقاعدہ درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے، موجودہ حکومت نے انٹر پول کے ذریعے الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے کئی مرتبہ کوششیں کی جو بارآور ثابت نہیں ہوئیں، اس سلسلے میں آخری کوشش رواں برس کی گئی تھی لیکن انٹر پول نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv