تازہ تر ین

رمضان بازاروں میں کیا ہورہاہے؟, جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ رمضان کے آتے ہی اشیاءخوردونوش،سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آ گیا ،آلو بخارا 400 ، لیموں400 ،آڑو300اور سرخ سیب300روپے تک جا پہنچا ، منافع خور رمضان بازاروں میں بھی پہنچ گئے ، چیزوں کی ناقص کوالٹی رمضان بازاروں میں سجا دی گئی تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیا خورد نوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔ رمضان سے قبل 25 روپے کلو میں فروخت ہونے والا آلو اب 40 روپے، پیاز 30 سے 45 ، لیموں نے تو400 روپے فی کلو کیساتھ ہوش ہی اڑا دیئے جبکہ ہری مرچ 60 روپے کلو تک جاپہنچی۔پھلوں کی قیمتوں میں 25روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز پچاس روپے، آڑو 300 ، آلو بخارا 400، سیب 150،لال سیب 300، چیکو 100، فالسہ 120، آم 120 اور خوبانی 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے سبزیوں اور پھلوں میں اضافہ کے بعدبیسن 40روپے کے اضافے کے ساتھ 140 روپے، چاول 10 روپے اضافہ کے ساتھ 130 دال چنہ 12 روپے اضافہ کے ساتھ 130 اور مرغی کے نرخوں میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق شہری شکوہ کرتے نظر آئے کہ مارکیٹوں میں تو جاتے ہی ہوش اڑ گئے مگر ساتھ ہی رمضان بازاروں کا بھی یہی حال ہے اور یہاں بھی منافع خور سرگرم ہو گئے ہیں اور رمضان بازاروں اور مارکیٹ کے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے جبکہ چیزوں کی کوالٹی بھی ناقص ہے واضح رہے کہ ہر سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر ہر سال کی طرح رواں برس بھی حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر شخص ہی متاثر ہوتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں استحکام لانے کے دعووں سے باہر نکل کر عملی اقدمات کرے تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا میسر آسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv